بدھ‬‮ ، 23 اپریل‬‮ 2025 

معروف بینک کوپاکستان کا بہترین انویسٹمنٹ بینک قرار دے دیا گیا

datetime 27  اگست‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی (این این آئی)فائی نانس ایشیا کے جاری کردہ موقر ‘کنٹری ایوارڈز فار اچیومنٹ برائے سال’2018نے کریڈٹ سوئس کو تیسری بارپاکستان کا بہترین انویسٹمنٹ بینک قرار دیا ہے جبکہ یورو منی کے اجراء کردہ ‘ایوارڈ فار ایکسلینس برائے سال2018 ‘ نے کریڈٹ سوئس کو دوسری بار ‘بیسٹ انویسمنٹ بینک’نامزد کیا ہے۔

مزید برآں یورو منی کی جانب سے کر یڈٹ سوئس کو پہلی بار ‘ ایشیا کا بہترین انویسٹمنٹ بینک’ قرار دیا ہے۔ اس موقع پر اپنے تاثرات میں کریڈٹ سوئس کے سی ای او برائے ایشیا پیسفیک جناب ہلمین سیتوھینگ نے کہا کہ کریڈٹ سوئس کو تفویض کردہ حالیہ اعزازات ادارے کی ایشیا و بحرالکاہل میں بحیثیت تجارتی و کاروباری افراد کے قابلِ اعتماد بینک ہونے کا منہ بولتا ثبوت ہیں اور یہ امر ہمارے لیے باعثِ تقویت ہے کہ کریڈٹ سوئس گزشستہ دو سالہ مدت میں وہ واحد بینک ابھر کر سامنے آیا ہے جسے ‘بیسٹ انویسٹمنٹ بینک’، ‘بیسٹ فائی نینسنگ ہاؤس ‘اور ‘بیسٹ ویلتھ مینجر’کے اعزازات سے نوازا گیا ہے۔ ہماری یہ امتیازی خوبیاں ہمہ گیر مشاورت ومثالی بینکاری خدمات کی ضامن ہیں جو خطے میں موجو دہمارے کلائنٹس کے مالی و کاروباری مفادات کو بحسن و خوبی تکمیل کررہی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ فائی نانس ایشیا اور یورومنی کی جانب سے حالیہ تفویض کردہ ایورڈز کلائنٹس کی ہم پر بھر پور اعتماد و یقین کی دلا لت کرتے ہیں جسکے لیے ہم تہہِ دل سے مشکور اور کریڈٹ سوئس کے تمام کارکنان کی مشترکہ کاوش کے معترف ہیں۔



کالم



Rich Dad — Poor Dad


وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…

چانس

آپ مورگن فری مین کی کہانی بھی سنیے‘ یہ ہالی ووڈ…

جنرل عاصم منیر کی ہارڈ سٹیٹ

میں جوں ہی سڑک کی دوسری سائیڈ پر پہنچا‘ مجھے…

فنگر پرنٹس کی کہانی۔۔ محسن نقوی کے لیے

میرے والد انتقال سے قبل اپنے گائوں میں 17 کنال…