بدھ‬‮ ، 23 اپریل‬‮ 2025 

صدارتی انتخابات،تحریک انصاف کے رہنما ڈاکٹر عارف علوی ،اعتزاز احسن سمیت 6امیدوارمیدان میں،اپنے کاغذات نامزدگی جمع کرادیے

datetime 27  اگست‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی(آئی این پی) صدارتی انتخابات میں حصہ لینے کے لیے سندھ سے پی ٹی آئی رہنما ڈاکٹر عارف علوی کے علاوہ چھ لوگوں نے اپنے کاغزات نامزدگی جمع کرادیے ڈاکٹر عارف علوی کے کاغذات نامزدگی ایم پی اے خرم شیر زمان اور رابعہ اظفر نے سندھ ہائیکورٹ کے چیف جسٹس کے پاس جمع کرائے اس موقع پر میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے خرم شیر زمان نے کہا کہ تحریک انصاف کی جانب سے ڈاکٹر عارف علوی مضبوط امیدوار ہے اور اس کا ریکارڈ دیگر سیاسی جماعتوں کے

صدارتی امیدواروں سے بہتر ہے خرم شیر زمان نے دعوا کیا ہے کہ ڈاکٹر عارف علوی کو دیگر امیدوراوں سے پچیس ووٹ زیادہ۔ ملینگے۔خرم شیر زمان نے کہا کہ ہمیں دوسری جماعتوں کے امیدواروں سے خوف نہیں پاکستان کی تاریخ میں ڈاکٹر عارف علوی دیگر صدور کے مقابلے میں بہتر ثابت ہونگے۔صدارتی انتخابات کے لیئے کاغذات نامزدگی جمع کرانے کا مرحلہ مکمل ہو گیا ،کاغذات کی جانچ پڑتال(کل) کی جائے گی،امیدواروں کی جانب سے کاغذات نامزدگی 30اگست تک واپس لیئے جا سکتے ہیں، پولنگ 4ستمبر کو کی جائے گی۔تفصیلات کے مطابق صدارتی انتخابات کے لیئے کاغذات نامزدگی جمع کرانے کا مرحلہ مکمل ہو گیا ہے ،کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال 29اگست کو کی جائے گی،امیدواروں کیجانب سے کاغذات نامزدگی 30اگست تک واپس لیئے جا سکتے ہیں،امیدواروں کے ناموں کی فہرست 30اگست کو ہی جاری کی جائے گی ،صدارتی انتخابات کے لیئے پولنگ 4ستمبر کو کی جائے گی ،پولنگ پارلیمنٹ ہاؤس اسلام آباد اور چاروں صوبائی اسمبلیوں میں کی جائے گی،پولنگ کا وقت صبح 10 سے شام چار بجے تک مقرر کیا گیا ہے ،الیکشن کمیشن نے صدارتی انتخابات کے لیئے پارلیمنٹ ہاؤس اسلام آباد میں اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس کو پریزائیڈنگ افسر مقرر کیا ہے،جبکہ چاروں صوبائی ہائیکورٹس کے چیف جسٹس صوبائی اسمبلیوں میں پریزائیڈنگ افسر مقرر کئے گئے ہیں ۔



کالم



Rich Dad — Poor Dad


وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…

چانس

آپ مورگن فری مین کی کہانی بھی سنیے‘ یہ ہالی ووڈ…

جنرل عاصم منیر کی ہارڈ سٹیٹ

میں جوں ہی سڑک کی دوسری سائیڈ پر پہنچا‘ مجھے…

فنگر پرنٹس کی کہانی۔۔ محسن نقوی کے لیے

میرے والد انتقال سے قبل اپنے گائوں میں 17 کنال…