جمعہ‬‮ ، 01 اگست‬‮ 2025 

سینیٹ میں اپوزیشن نے پہلے ہی اجلاس میں حکومت کو بے بس کر دیا ،شاہ محمود قریشی کے ساتھ ایسا کام ہوگیا کہ کسی کے وہم و گمان میں بھی نہ ہوگا،حکمران جماعت کو شدید شرمندگی کا سامنا

datetime 27  اگست‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(آئی این پی)سینیٹ میں اپوزیشن نے پہلے ہی اجلاس میں حکومت کو بے بس کر دیا۔اپوزیشن کے واک آؤٹ کے بعد حکومت سینیٹ میں کورم پورا نہ کر سکی جسکی وجہ سے وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کو اپنی تقریر ادھوری چھوڑنا پڑی اورکورم پورا نہ ہونے پر ڈپٹی چیئرمین سینیٹ سلیم مانڈوی والا نے اجلاس (آج)منگلکو11 بجے تک ملتوی کر دیا۔اپوزیشن جماعتوں نے وزیر اعظم عمران خان کی سینیٹ میں تقریر پر اپوزیشن ارکان کی جوابی تقاریر سنے

بغیر ایوان سے چلے جانے پر احتجاجاً واک آؤٹ کیا۔پیر کو سینیٹ اجلاس ڈپٹی چیئرمین سلیم مانڈوی والا کی زیر صدارت ہوا،حکومت سازی کا عمل مکمل ہونے کے بعد پہلے سینیٹ اجلاس میں وزیر اعظم نے شرکت کی اور اپنے خیالات کا اظہار بھی کیا۔بعد ازاں سینیٹر میاں رضا ربانی نے ایوان میں وزیراعظم کے بیان پر بات کرنا چاہی توڈپٹی چیئرمین سینیٹ نے انہیں ایجنڈا مکمل ہونے کے بعد بات کرنے کا کہا مگر اس دوران وزیر اعظم عمران خان ایوان سے چلے گئے جس پر اپوزیشن ارکان نے شدید احتجاج کیا اور مطالبہ کیا کہ وزیراعظم کو ایوان میں ہونا چاہیے جس پر ڈپٹی چیئرمین سینیٹ نے اعظم خان سواتی کو کہا کہ کیا آپ وزیراعظم کو کہہ سکتے ہیں کہ وہ ایوان میں آئیں کچھ ارکان بات کرنا چاہتے ہیں جس پر اعظم خان سواتی ایوان سے باہر چلے گئے تاہم اس دوران اپوزیشن ارکان مسلسل احتجاج کرتے رہے ۔ میاں رضا ربانی نے کہا کہ وزیراطلاعات نے وزیراعظم سے سرگوشی کی ہے جس کے بعد وہ گئے ہیں وزیراعظم کو یہاں ہونا چاہیے ۔ اس موقع پروزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے بات کرنی چاہی تاہم اپوزیشن ارکان نے شاہ محمود قریشی کی بات سننے سے انکار کردیا ۔ بعد ازاں وزیراعظم کے ایوان میں نہ آنے پر اپوزیشن ارکان نے احتجاجاً واک آؤٹ کیا۔اس موقع پر شاہ محمود قریشی نے اپنی گفتگو جاری رکھی جس پر سینیٹر چوہدری تنویر اور سینیٹر عثمان خان کاکڑ نے کورم کی نشاندہی کردی جس پر ڈپٹی چیئرمین سینیٹ نے 5منٹ کیلئے گھنٹیاں بجائیں جس کے بعد ارکان کی گنتی کی گئی تاہم کورم پورا نہ ہوا جس پر ڈپٹی چیئرمین نے اجلاس آج تک کیلئے ملتوی کردیا۔قبل ازیں حکومتی سینیٹر اعظم سواتی کواپوزیشن کی مخالفت پر اپنا بل واپس لینا پڑا

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



ماں کی محبت کے 4800 سال


آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…