پیر‬‮ ، 06 اپریل‬‮ 2026 

اورنج لائن میٹرو منصوبے کی خفیہ شق منظر عام پر، شہباز شریف نے ایسا کیا کام کیا تھا جس کی وجہ سے پاکستان کو اب روزانہ چین کو بڑی رقم ادا کرنا پڑے گی؟ حیرت انگیز انکشافات

datetime 27  اگست‬‮  2018 |

لاہور(نیوز ڈیسک) عام انتخابات 2018ء کے بعد پنجاب، خیبرپختونخوا اور وفاق میں تحریک انصاف کی حکومت بن چکی ہے، اس سے قبل وفاق اور پنجاب میں مسلم لیگ (ن) کی حکومت تھی، ایک نیوز ویب سائٹ نے انکشاف کیا ہے کہ پنجاب میں اورنج لائن میٹرو ٹرین کے منصوبے کی عدم تکمیل پر روزانہ چین کو پانچ کروڑ روپے ادا کرنا پڑیں گے۔ اورنج لائن میٹروٹرین منصوبے کی ایک خفیہ شق میں یہ بھی لکھا گیا کہ منصوبے کے مکمل نہ ہونے پر حکومت چین کو روزانہ کے حساب سے

پانچ کروڑ روپے ہرجانہ اداکرے گی، پنجاب میں پاکستان کا پہلا میگا ٹرانزٹ منصوبہ لاہور اورنج لائن میٹروٹرین مقررہ وقت میں مکمل نہیں ہو سکا ہے اور ابھی اس پر کام جاری ہے اور دلچسپ بات یہ ہے کہ متعلقہ حکام تاحال اس تاریخ سے ہی لاعلم ہیں جس کے بعد سے پنجاب حکومت پر وہ بھاری واجبات واجب الادا ہوں گے جو روزانہ کی بنیاد پر چین کو دینا ہوں گے۔ واضح رہے کہ پنجاب حکومت کی ویب سائٹ پر موجود دستاویزات کے مطابق منصوبے کی تکمیل میں تاخیر کی وجہ سے اخراجات بھی بڑھ رہے ہیں جو مجموعی لاگت کا اعشاریہ دو سے اعشاریہ دس فیصد ہو سکتے ہیں اور اس طرح تاخیر کی وجہ سے یومیہ 51 ملین روپے نقصان ہو سکتاہے، قرض کی رقم پر پیدا ہونے والا کوئی تنازعہ اگر باہمی گفت و شنید سے حل نہ ہوا تو اس معاملے کو سلجھانے کے لیے چائنہ انٹرنیشنل اکنامک اینڈ ٹریڈ کمیشن کو بھجوایاجائے گا۔ چین کے ساتھ یہ معاہدہ سابق وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف کے دور حکومت میں کیا گیا۔ ایک نیوز ویب سائٹ نے انکشاف کیا ہے کہ پنجاب میں اورنج لائن میٹرو ٹرین کے منصوبے کی عدم تکمیل پر روزانہ چین کو پانچ کروڑ روپے ادا کرنا پڑیں گے۔ اورنج لائن میٹروٹرین منصوبے کی ایک خفیہ شق میں یہ بھی لکھا گیا کہ منصوبے کے مکمل نہ ہونے پر حکومت چین کو روزانہ کے حساب سے پانچ کروڑ روپے ہرجانہ اداکرے گی

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



مشہد میں دو دن (آخری حصہ)


ہم اس کے بعد حرم امام رضاؒ کی طرف نکل گئے‘ حضرت…

مشہد میں دو دن

ایران کے سفر کی پہلی تحریک حسین باقری تھے‘ یہ…

ایران کیا تھا اور کیا ہو گیا

پیارے قارئین: ایران محض ایک ملک نہیں ہے یہ پہلی…

ایران کے لیے واحد آپشن

بوروڈینو (Borodino) ماسکو سے ایک سو تیس کلو میٹر دور…

ہیکل سلیمانی

اللہ تعالیٰ کا حضرت دائود ؑ پر خصوصی کرم تھا‘…

مذہب کی جنگ(آخری حصہ)

اسرائیل میں میرا ایک دوست رہتا ہے‘ عمویل مطات‘…

مذہب کی جنگ(پانچواں حصہ)

برطانیہ نے دوسری جنگ عظیم کے بعد دنیا میں دو خطے…

مذہب کی جنگ(چوتھا حصہ)

یہودیوں اور مسلمانوں کے درمیان اختلاف واقعہ…

مذہب کی جنگ(تیسرا حصہ)

بخت نصر نے 586 قبل مسیح میں یروشلم پر حملہ کر کے…

مذہب کی جنگ(دوسرا حصہ)

بنی اسرائیل نے فلسطین واپسی کے بعد یہودا قبیلے…

مذہب کی جنگ

رچرڈ نکسن امریکا کے 37ویں صدر تھے‘ یہ بھی ڈونلڈ…