جمعہ‬‮ ، 02 اکتوبر‬‮ 2026 

میں دعوے کے ساتھ کہتا ہوں، کوئی مجھے عدالت میں لے جاتا ہے تو لے جائے، عمران خان ملٹری سیکرٹری کے گھر جب گئے تو وہاں اسی رات کیا ہوا؟ سلیم صافی پھر میدان میں، حیرت انگیز انکشافات

datetime 27  اگست‬‮  2018 |

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) معروف صحافی سلیم صافی کو نواز شریف کی جانب سے وزیراعظم ہاؤس میں اخراجات جیب سے دیے جانے کی خبر اور وزیراعظم کے ہیلی کاپٹر کے استعمال کی خبر دینے کے بعد شدید تنقید کا سامنا ہے مگر معروف صحافی سلیم صافی ایک بار پھر میدان میں آ گئے ہیں اور ایک اور دعویٰ کر دیا ہے۔ ایک نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے

معروف صحافی سلیم صافی نے کہا کہ آج میں پھر دعوے کے ساتھ کہتا ہوں، اگر کوئی کر سکتا ہے تو تردید کر لے، انہوں نے کہا کہ مجھے عدالت لے جائے، عمران خان بنی گالہسے وزیراعظم ہاؤس آنے جانے کے لیے ہیلی کاپٹر استعمال کر رہے ہیں، پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے معروف صحافی سلیم صافی نے کہا کہ میں چھوٹی چھوٹی باتیں نہیں کرنا چاہتا تھا لیکن ہمیں مجبور کیا جا رہا ہے، ملٹری سیکرٹری کا گھر بھی وہیں پر ہے لیکن میٹنگ اس جگہ کر رہے ہیں جہاں نواز شریف کیا کرتے تھے۔ معروف صحافی نے گفتگو کے دوران کہا کہ عمران خان جب پہلے دن ملٹری سیکرٹری کے گھرگئے تو انہیں وہاں پر موجود بیڈ پسند نہیں آیا، اسی رات کو بازا ر سے نیا بیڈ لایاگیا، معروف صحافی سلیم صافی نے کہا کہ اگر لوگ کہیں تو میں وہ جگہ بھی بتا سکتا ہوں کہ جہاں سے ان کے لیے نیا بیڈ منگوایا گیا، اس کے علاوہ انہوں نے کہا کہ پھر اس کی بھی کوئی تردید کرے کہ اگلے دن 2200 ممبران اسمبلی، ایک سو پچاس یا ایک سو ساٹھ ہوں گے، باقی کہاں سے آئے، ان کے عشائیے کا اہتمام وہاں پر کرایاگیا۔ معروف صحافی سلیم صافی کو نواز شریف کی جانب سے وزیراعظم ہاؤس میں اخراجات جیب سے دیے جانے کی خبر اور وزیراعظم کے ہیلی کاپٹر کے استعمال کی خبر دینے کے بعد شدید تنقید کا سامنا ہے

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



بلوچستان ڈوب رہا ہے(ساتواں حصہ)


نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(چھٹا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(پانچواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(چوتھا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(تیسرا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(دوسرا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

صرف ایک شخص کے لیے

کانا ہراڈا (Kana Harada) کی عمر اس وقت سولہ سال تھی‘…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(آخری حصہ)

ہمارے زمانے میں معاشرہ لبرل تھا‘ لوگوں میں برداشت…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(سترہواں حصہ)

ہماری گلی میں شراب کی دکان تھی‘ وہ چھوٹی سی تنگ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(سولہواں حصہ)

لالہ موسیٰ شہر میں ایک سرکاری اور تین پرائیویٹ…