جمعہ‬‮ ، 01 اگست‬‮ 2025 

اپوزیشن صدارتی الیکشن اسی صورت جیت سکتی ہے اگر۔۔بڑا دعویٰ سامنے آگیا

datetime 27  اگست‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کوئٹہ(آن لائن)جمعیت علماء اسلام کے مرکزی جنرل سیکرٹری وسینیٹر مولانا عبدالغفور حیدری نے کہا ہے کہ اگر اپوزیشن جماعتیں متحدہ ہوئیں تو صدارتی انتخابات جیت جائیں گے آصف زرداری کے پاس جا کر ان کو ہر صورت میں منا نے کی کوشش کرینگے اپوزیشن کو تقسیم کرنے نہیں ہونے دینگے

جمعیت علماء اسلام جمہوری نظام کی بقاء ترقی وخوشحالی کے لئے ہر ممکن اقدامات اٹھائیں گے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے خصوصی بات چیت کر تے ہوئے کیا انہوں نے کہا ہے کہ جمعیت علماء اسلام کے مرکزی امیر مولانا فضل الرحمان کو صدارتی امیدوار نامزد کر کے اتحادیوں کا شکریہ اداکر ینگے ہماری کوشش ہو گی کہ پیپلز پارٹی کو متحدہ اپوزیشن میں شامل کر کے پانچ سال کے دوران اپوزیشن کو مضبوط کر کے اپنا کردا راد اکرے اگر ہم متحد ہوئے تو صدارتی انتخابات آسانی سے جیت جائینگے جمعیت علماء اسلام کی کوشش ہے کہ اتحاد برقرار ہو اور صدارتی انتخابات کے لئے مشترکہ امیدوار لانے کے لئے آصف علی زرداری اور پیپلز پارٹی کے پاس جائیں گے اور ان کو منا نے کی بھر پور کوشش کرینگے کیونکہ جب تک ہم متحدہ نہیں ہونگے اس وقت تک ہم کامیابی حاصل نہیں کر سک تے اس لئے ہماری کوشش ہو گی کہ ہم اپوزیشن کو متحد وہ منظم رکھے انہوں نے کہا ہے کہ جمعیت علماء اسلام اصولوں پر یقین رکھنے والے جماعت ہیں اور ہمیشہ ملک کی بقاء ترقی وخوشحالی کے لئے اپنا کردارادا کیا اور کر تے رہیں گے انہوں نے کہا ہے کہ جمعیت علماء اسلام بلوچستان میں اپوزیشن کا کردا رادا کرے گی اور حکومت کے غلط کاموں پر اسمبلی کے اندر وباہر آواز اٹھائیں گے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



ماں کی محبت کے 4800 سال


آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…