بدھ‬‮ ، 23 اپریل‬‮ 2025 

شاہ محمود قریشی اور سشما سوراج کی ملاقا ت کیلئے کوششیں تیز، بھارتی میڈیا نے بھی مودی سرکار کو حیران کن مشورہ دیدیا

datetime 27  اگست‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

واشنگٹن\اسلام آباد\نئی دہلی(آن لائن) امریکا میں اگلے ماہ اقوام متحدہ کی سالانہ جنرل اسمبلی کے اجلاس پر پاک بھارت وزراء خارجہ کی ملاقات متوقع ہے۔پاکستانی سفارتکار نے شاہ محمود قریشی اور سشما سراج کے مابین ملاقات سے متعلق سوال پر بتایا کہ ’دونوں وزراء کی ملاقات ہو سکتی ہے تاہم اس حوالے سے کوئی حتمی فیصلہ سامنے نہیں آیا۔واضح رہے کہ نیویارک میں اقوام متحدہ کی

73ویں جنرل اسمبلی کا اجلاس 18 ستمبر ہو رہا ہے۔اس ضمن میں خیال رہے کہ بھارتی وزیراعظم نریندر مودی نے عمران خان کو وزارت عظمیٰ کا حلف اٹھانے پر مبارک باد پیش کی جس کے فوراً بھارتی میڈیا پر پاک بھارت وزراء خارجہ کی ملاقات سے متعلق رپورٹس سامنے آنے لگی۔پاکستان کی جانب سے تاحال اقوام متحدہ کی 73 ویں جنرل اسمبلی سے متعلق ایجنڈا سامنے نہیں آسکا کیونکہ اس بارے میں اطلاعات نہیں ہیں کہ کون عالمی دنیا کے سامنے ملک کی ترجمانی کریگا۔بھارت کی جانب سے سشما سوراج کا نام حتمی ہے کیونکہ نریندر مودی انتخابات کے دوران بیرون ملک جانے کی پوزیشن میں نہیں ہیں۔دوسری جانب اسلام آباد نے گزشتہ ہفتے اشارہ دیا تھا کہ وزیراعظم عمران خان بھی حکومتی اخراجات میں کمی لانے کے سبب جنرل اسمبلی کے اجلاس میں شرکت نہیں کریں گے۔اس حوالے سے بتایا گیا کہ متعدد پاکستانی سفارتکاروں اور سیاسی رہنماؤں نے عمران خان کو اپنے فیصلے پر نظر ثانی کرنے پر زور دیا۔وزیراعظم عمران خان پر زور دیا گیا کہ اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں شرکت فنڈز کی بے قدری نہیں ہے اور عالمی دنیا اسلام آباد میں تشکیل پانے والی نئی حکومت کا کشمیر اور افغانستان جسے اہم مسائل پر نقطہ نظر سننا چاہے گی۔واشنگٹن میں سفارتی ذرائع نے زور دیا کہ اسلام آباد کے نزدیک وزراء خارجہ کی ملاقات نتیجہ خیز ثابت ہوگی کیونکہ بھارت دوطرفہ اور باقاعدہ مذاکرات کیلئے تیار نہیں ہے۔بھارتی میڈیا نے نے بھی زوردیا کہ دونوں ملکوں کو کشمیر اور تجارتی مسائل پر اختلافات کو ختم کرنے کے لیے مذاکرات شروع کرنا چاہئیں۔گزشتہ ہفتے امریکی حکام نے کہا تھا کہ امریکا عمران خان کے بیان کی حمایت کرتا ہے جس میں سرحد پر امن کی بات کی گئی۔



کالم



Rich Dad — Poor Dad


وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…

چانس

آپ مورگن فری مین کی کہانی بھی سنیے‘ یہ ہالی ووڈ…

جنرل عاصم منیر کی ہارڈ سٹیٹ

میں جوں ہی سڑک کی دوسری سائیڈ پر پہنچا‘ مجھے…

فنگر پرنٹس کی کہانی۔۔ محسن نقوی کے لیے

میرے والد انتقال سے قبل اپنے گائوں میں 17 کنال…