جمعرات‬‮ ، 31 جولائی‬‮ 2025 

سانحہ ماڈل ٹاؤن کے قاتلوں سے حساب کا وقت آگیا،شہبازشریف سمیت ن لیگ کے اہم ترین رہنما زد میں آگئے،دھماکہ خیز اعلان

datetime 27  اگست‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور (آن لا ئن )سپیکر پنجاب اسمبلی و قائم مقام گورنر پنجاب چوہدری پرویز الٰہی نے کہا کہ موجودہ حکومت نے سانحہ ماڈل ٹاؤن کے قاتلوں سے بھی حساب لینا ہے اِنشا اللہ ملک کو کرپشن ا وردہشت گردی سے پا ک کر کے دم لے گی پاکستان کی تعمیر و ترقی، خوشحالی، میرٹ پر روزگار کی فراہمی، عوام کے بلند معیار زندگی صحت اور تعلیم کے شعبوں کو بین الااقوامی معیار کے حصول اور فوری عوامی مسائل کے کلیدی حل کے لئے ہما را اور تحریک انصاف کا ویژن مشترکہ ہے

پاکستان کی ترقی اور عوام کی خدمت کے لئے اللہ پاک نے جو بھی مقام دیا ہمیشہ اپنے عہدے سے وفا کرتے ہوئے عوام کی فلاح و بہبود کو مقدم رکھا ہے ہمارے گھرانے کو جب بھی موقع ملا ہم نے ملک کو نیا ویژن دیااور اب ہم الائنس کی حکومت میں عوام کو مایوس نہیں کریں گے جو لوگ 10 سال سے ہمارے ساتھ اپوزیشن میں تھے وہ ہمارا قیمتی اثاثہ ہے اِن خیالات کا اظہار انہوں نے اوکاڑہ کے مسلم لیگ (ق) کے وفد ملک حق نواز، سید تنویر شاہ زیدی ایڈووکیٹ، ملک محمد زین، شاھد بیگ، سرفراز بھٹی، رانا نعیم خان، راؤ عبدالسمیع اور دیگرکی ذوالفقار پپن اور ملک فراز اعوان کی قیادت میں ملنے والے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کیاچوہدری پرویز الٰہی نے کہا کہ ن لیگ نے 10 سال سے پنجاب کی عوام کو یرغمال بنا رکھا تھا عوامی منصوبے جو ہمارے دور میں شروع ہوئے تھے ان کو بند کیا گیااور اب ہم انشاء اللہ 2007 سے جو سلسلہ روکا ہوا تھا وہیں سے ترقی کے سفر کا آغازکریں گے عوام کے ساتھ جو محبت کا جو رابطہ ہے اب اس کو مزید مستحکم کریں گے اُنہوں نے کہاکہ تحریک انصاف کے وزیراعلیٰ کے ساتھ ملکرہم نے پنجاب میں زراعت، کسان کی ترقی کے لیے مشترکہ لائحہ عمل اختیار کر کے زراعت کسان اور مزدور کی ترقی کے نئے راستے بناینگے۔تعلیم صحت کے شعبہ جات میں حیرت انگیز تبدیلیاں لائیں گے،عام آدمی کو سستا انصاف ان کی دہلیز پر فراہم کرنا ہمارا اولین فریضہ ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



ماں کی محبت کے 4800 سال


آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…