پیر‬‮ ، 05 مئی‬‮‬‮ 2025 

اہم سرکاری ادارے نے وزیر اعظم عمران خان کی سرکاری محکموں میں سادگی مہم کی دھجیاں اُڑا دیں،اسلام آباد کے مہنگے ترین ہوٹل میں کیا ہوتارہا؟ حیرت انگیز صورتحال

datetime 26  اگست‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

سلام آباد(آن لائن)وزارت اوورسیز کے ذیلی ادارے ،،ای او بی آئی،،نے وزیر اعظم عمران خان کی سرکاری محکموں میں سادگی مہم کی دھجیاں آڑا دی ہیں،اسلام آباد کے مہنگے ترین ہوٹل میں کانفرنس بلا کر لاکھوں روپے خرچ کر ڈالے۔فواد حسن فواد کے قریبی ساتھی اور سیکرٹری وزارت اوورسیز کے چہیتے چیئرمین ای او بی آئی نے وزیر اعظم کے اعلان کی نفی کرتے ہوئے ،،جو کرنا ہے کرلو ،،کا پیغام دیدیا ہے ۔

معلومات کے مطابق وزیر اعظم پاکستان عمران خان کی حلف برداری تقریب کے دن ہیوزارت اوورسیز کے ذیلی ادارے ای او بی آئی کے چیئرمین خاقان مرتضیٰ نے ملک بھر کے افسران کی کانفرنس اسلام آباد بلائی جس کے نتیجہ میں پوش سیکٹر میں واقع ایک ہوٹل میں چالیس کمرے لیے گئے اور کراچی ،کوئیٹہ،ملتان و دیگر شہروں سے 46افسران ہوائی سفر کر کے اسلام آباد آئے جن کا بل بارہ لاکھ 88ہزار روپے ادا کیا گیا،ہوٹل کمروں کے علاوہ بارہ خصوصی ڈشوں پر مشتمل کھانا دیا گیا جن کا بل 6لاکھ 10ہزار روپے ادا کیا گیا۔کانفرنس کی تشہیر کی مد میں پچاس ہزار ،افسران کو ڈیلی الاؤنس کی مد میں چار لاکھ 9ہزار روپے،جبکہ ہر آفیسر کو تین دن کا خصوصی پیکچ دیکر تین راتوں کا ہوٹل میں بمعہ قیام و طعام اور رہائش بھی فراہم کی گئی ۔معلومات کے مطابق تمام آفسران کے پروٹوکول پر 10گاڑیاں مامور تھیں جن میں چار ہنڈا سوکس،چار جی ایل آئی ایک ویگو اور ایک کلٹس شامل تھی۔جبکہ پشاور ،مردان،بنوں،اور پنجاب سے آنے والے افسران و سٹاف جو کہ مہنگی ترین گاڑیاں لیکر آئے انکے ڈیلی الاؤنس اور فیول کی مد میں دس لاکھ روپے سے زائد کے اخراجات کی توقع ہے ذرائع کا کہنا ہے ان تمام افسران نے اپنے ڈیلی الاونس اپنے ہی ادارے سے کلیم کرنے ہیں اس لیے انکی تفصیلات سامنے نہ آسکی ہیں۔واضع رہے کہ ای او بی آئی کے چیئرمین خاقان مرتضیٰ سابق نااہل وزیر اعظم کے

پرنسپل سیکرٹری فواد حسن فواد کے قریبی دوست اور وزارت اوورسیز کے سیکرٹری ہاشم پوپلزئی کے چہیتے آفیسر ہیں،خاقان مرتضیٰ کو میرٹ سے ہٹ کر ادارے میں بھرتی کیا گیا تھا تاہم بااثر ہونے کی وجہ سے سیاہ و سفید کا مالک ہے ۔دوسری جانب وزیراعظم پاکستان عمران خان نے اپنی حلف برادری تقریب میں سادگی کا پیغام دیا اور انکے ماتحت وزارت کے ایک ادنیٰ سے چیئرمین نے لاکھوں روپے آڑا کر میں نہ مانوں کا پیغام دیدیا ہے ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ظفر ملک

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



محترم چور صاحب عیش کرو


آج سے دو ماہ قبل تین مارچ کوہمارے سکول میں چوری…

شاید شرم آ جائے

ڈاکٹرکارو شیما (Kaoru Shima) کا تعلق ہیرو شیما سے تھا‘…

22 اپریل 2025ء

پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…