پیر‬‮ ، 05 مئی‬‮‬‮ 2025 

پہلے یہ کام پھر کسی دوسرے ملک کا دورہ ،وزیراعظم عمران خان نے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس میں شرکت اورامریکہ جانے سے انکار کردیا، حیرت انگیز وجہ سامنے آگئی

datetime 26  اگست‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پہلے یہ کام پھر کسی دوسرے ملک کا دورہ ،وزیراعظم عمران خان نے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس میں شرکت اورامریکہ جانے سے انکار کردیا، حیرت انگیز وجہ سامنے آگئی لاہور(آئی این پی) وزیر اعظم کے معاون خصوصی برائے میڈیا افتخار درانی نے کہا ہے کہ وزیر اعظم عمران خان اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس میں شرکت کرنے نہیں جارہے کیونکہ ان کا خیال ہے

کہ ایک قوم جو دنیا سے پیسے مانگ رہی ہےاس کا وزیر اعظم ملک سے باہر جا کر کیا بتائے گا ؟ میڈیا سے گفتگو کے دوران افتخار درانی نے کہا کہ آرٹی ایس سسٹم بیٹھنے کی تحقیقات کرنے کی ضرورت ہے ۔ چیئر مین نادراکو ہٹانے کیلئے ایک باقاعدہ عمل ہے جو شروع کیا جائیگا ہے اوراس کے بعد دیکھیں گے کہ آگے کیا کرنا ہے ؟ انہوں نے کہا کہ ہماری پٹیشن پر اوور سیز پاکستانیوں کو ووٹ کا حق دیا گیاہے ۔ تحریک انصاف کا سب سے بڑا ماٹو تھا کہ شفاف اور غیر جانبدار الیکشن ہونا چاہئے ۔انہوں نے کہاکہ موجودہ حکومت کا میڈیا کے ساتھ تعلق بہت اچھا ہوگا اور اب ہم میڈیا کے لئے قومی اسمبلی میں بل لا رہے ہیں اور ہم چاہتے ہیں کہ میڈیا ہمارا احتساب کرے ۔ وزیر اعظم اس وقت قوم کو اعتماد دلا رہے ہیں اوروہ چاہتے ہیں کہ نظام حکومت کوشفاف بنایا جا سکے۔ انہوں نے بتایا کہ عمران خان اس لئے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں شرکت کیلئے نہیں جارہے کیونکہ وہ کہتے ہیں کہ ایک قوم جو دنیا سے پیسے مانگ رہی ہے اس کا وزیر اعظم ملک سے باہر جاکر دنیا کو کیا بتائے گا؟ انہوں نے کہا کہ عمران خان پہلے اپنا گھر ٹھیک کرنا چاہتے ہیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



محترم چور صاحب عیش کرو


آج سے دو ماہ قبل تین مارچ کوہمارے سکول میں چوری…

شاید شرم آ جائے

ڈاکٹرکارو شیما (Kaoru Shima) کا تعلق ہیرو شیما سے تھا‘…

22 اپریل 2025ء

پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…