منگل‬‮ ، 22 اپریل‬‮ 2025 

تحریک انصاف میں ضمنی الیکشن کیلئے نئے امیدواروں سے درخواستیں نہ لینے کے فیصلے پر پھوٹ پڑ گئی،اہم رہنما کی شدید تنقید،بڑا مطالبہ کردیا

datetime 26  اگست‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

تحریک انصاف میں ضمنی الیکشن کیلئے نئے امیدواروں سے درخواستیں نہ لینے کے فیصلے پر پھوٹ پڑ گئی،اہم رہنما کی شدید تنقید،بڑا مطالبہ کردیا ملکوال(آن لائن)پی ٹی آئی کی طرف سے ضمنی الیکشن کیلئے نئے امیدواروں سے درخواستیں نہ لینا جمہوری اور پارلیمانی روایات کے منافی ہے،عمران خان نظریاتی اور

عوام دوست کارکنان کی حوصلہ افزائی کرتے ہوئے پارلیمانی بورڈ کو ضمنی الیکشن کیلئے نئی درخواستیں وصول کرنے کی بھی ہدایت دیں، ان خیالات کا اظہار سابق ضلعی صدر پی ٹی آئی جہلم و بانی رہنما سکندر حیات گوندل نےمیڈیا سے گفتگو کے دوران کیا۔انہوں نے کہا کہ چیئرمین تحریک انصاف عمران خان اس موقع پر ان لوگوں کو بھی یادرکھیں جنہوں سال ہا سال تحریک انصاف کیلئے خدمات سرانجام دی ہیں۔سکندر گوندل نے کہا کہ جنرل الیکشن کے لئے ماہ رمضان کے آخری عشرہ میں کاغذات نامزدگی جمع کروانے اور پی ٹی آئی ٹکٹ کیلئے درخواستوں کا پراسس شروع ہوا تھا اور متعددپی ٹی آئی کارکنان اس وقت عمرہ کی ادائیگی کیلئے سعودی عرب میں تھے جس وجہ سے وہ پارٹی ٹکٹ اپلائی نہیں کرسکے ،لہٰذا اب ضمنی الیکشن کیلئے اگر پارٹی کارکنان یا پی ٹی آئی کے نظریاتی رہنما الیکشن لڑنے کے خواہاں ہیں تو پی ٹی آئی قیادت کو انکی درخواستیں بھی لینی چاہیءں کیونکہ یہ ہی جمہوری روایات ہیں۔سکندر گوندل نے کہا کہ ضمنی الیکشن میں پی ٹی آئی کے نئے اور پرانے امیدواروں کے انٹرویو لے کر میرٹ پر ٹکٹ دیئے جائیں۔



کالم



Rich Dad — Poor Dad


وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…

چانس

آپ مورگن فری مین کی کہانی بھی سنیے‘ یہ ہالی ووڈ…

جنرل عاصم منیر کی ہارڈ سٹیٹ

میں جوں ہی سڑک کی دوسری سائیڈ پر پہنچا‘ مجھے…

فنگر پرنٹس کی کہانی۔۔ محسن نقوی کے لیے

میرے والد انتقال سے قبل اپنے گائوں میں 17 کنال…