منگل‬‮ ، 22 اپریل‬‮ 2025 

حکمرانوں کو کس طرح ہونا چاہئے؟یہ مثال اب ہم قائم کرکے ہی دکھائیں گے، وزیراعظم عمران خان نے قابل تحسین اعلان کردیا

datetime 26  اگست‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(آن لائن) وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ حکمرانوں کو عوام کے لئے مثالی ہونا چاہئے عوام کو حکومت سے بہت سی توقعات ہیں تبدیلی لا کر دکھائیں گے شاہانہ اخراجات کی روایات ختم کی جائیں اتوار کو وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت پنجاب کا بینہ سے متعلق مشاورتی اجلاس ہو ا، عمران خان نے کہا کہ سابق حکمرانوں کی شاہانہ اخراجات کی روایت ختم کی جائیں حکمرانوں کو عوام کے لئے مثالی ہونا چاہئے

عوام نے حکومت سے بہت سی توقعات وابستہ کر رکھی ہیں عوام کو ہم سے تبدیلی کی امید ہے ہم تبدیلی لا کر دکھائیں گے وزراء میرٹ اور گڈ گورننس کو یقینی بنائیں،دریں اثناء وزیراعظم عمران خان نے پنجاب کابینہ کے لیے 30 ارکان اسمبلی کے انٹرویوز مکمل کرلیے،پنجاب کابینہ کے لیے حتمی ناموں کا اعلان (آج) پیر کو کیا جائے گا۔وزیراعظم کی زیر صدارت پنجاب کابینہ پر مشاورت کے لیے انتہائی اہم اجلاس ہوا جس میں وزیراعلی عثمان بزداری سمیت مجوزہ کابینہ اراکین بھی شریک تھے۔ اجلاس میں عبدالعلیم خان، یاسمین راشد، میاں محمود الرشید، میاں اسلم اقبال، فیاض الحسن چوہان، راجابشارت، حنیف پتافی اور دیگر بھی شریک تھے۔ وزیراعلی پنجاب عثمان بزدار نے صوبائی کابینہ سے متعلق عمران خان کو بریفنگ دی جس کے بعد وزیراعظم نے پنجاب کابینہ کے لیے 30 ارکان اسمبلی کے انٹرویوز بھی کیے۔ علیم خان اور میاں محمودالرشید کو سینئر صوبائی وزیر بنائے جانے کا امکان ہے جب کابینہ میں یاسمین راشد، اسلم اقبال، فیاض الحسن چوہان، راجا بشارت، حنیف پتافی اور مراد راس کو بھی شامل کیا جاسکتا ہے۔ پنجاب کابینہ کے لیے حتمی ناموں کا اعلان (آج) پیر کو کیا جائے گا اور پہلے پہلے مرحلے میں پنجاب کابینہ میں 15 سے 20 وزرا شامل کیے جائیں گے۔



کالم



Rich Dad — Poor Dad


وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…

چانس

آپ مورگن فری مین کی کہانی بھی سنیے‘ یہ ہالی ووڈ…

جنرل عاصم منیر کی ہارڈ سٹیٹ

میں جوں ہی سڑک کی دوسری سائیڈ پر پہنچا‘ مجھے…

فنگر پرنٹس کی کہانی۔۔ محسن نقوی کے لیے

میرے والد انتقال سے قبل اپنے گائوں میں 17 کنال…