منگل‬‮ ، 22 اپریل‬‮ 2025 

تبدیلی کے نعرے دھوکہ،عمران خان کا بنی گالا سے وزیراعظم ہاؤس ایک دن سفر کا خرچہ کتنا ہے؟کتنی گاڑیوں کے پروٹوکول میں جاتے ہیں، پیپلزپارٹی نے سنگین الزامات عائد کردیئے

datetime 26  اگست‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پشاور(آئی این پی ) پاکستان پیپلزپارٹی کے رہنما سید خورشیدشاہ نے کہا ہے کہ عمران خان وزیراعظم ہا ؤ س سے بنی گالا تک دن میں 2 بار ہیلی کاپٹر سے جاتے ہیں جس کے اخراجات 3 لاکھ روپے ہیں،عمران خان آج بھی 11 گاڑیوں کے پروٹوکول میں جاتے ہیں، ملک کو ترقی کی راہ پر گامزن کرنے کے بجائے پیچھے دھکیل رہے ہیں، پی ٹی آئی کو بھی چاہیئے کہ وہ اعتزاز احسن کی حمایت کرے۔

اتوار کو بلور ہا ؤ س پشاور میں ہارون بلور کے اہلخانہ سے تعزیت کے بعد میڈیا سے بات کرتے ہوئے پیپلزپارٹی کے رہنما خورشید شاہ نے کہا کہ عمران خان نے ابھی تک کوئی نئی بات نہیں کی، وزرا پہلے بھی اکنامی پلس میں سفرکرتے تھے اوران کے باہرعلاج کرانے پر بھی پابندی تھی، پرانی چیزوں کوسرخی پاڈرلگا کرانہیں نئے اقدامات قراردیا جارہا ہے، چھوٹے چھوٹے اعلانات سے کچھ نہیں ہوگا بڑے اقدامات اٹھانا ہوں گے۔رہنما پیپلزپارٹی کا کہنا تھا کہ عمران خان وزیراعظم ہاوس سے بنی گالہ جاتے ہوئے دن میں 2 مرتبہ ہیلی کاپٹر استعمال کرتے ہیں اور ایک ٹرپ 3 لاکھ کا ہوتا ہے، 2 بار ہیلی کاپٹر پر بنی گالا جانا، اس سے زیادہ بچت اور کیا ہوگی؟ وہ آج بھی 11 گاڑیوں کے پروٹوکول میں جاتے ہیں ان کے دعوے ملک کو ترقی کی راہ پر گامزن کرنے کے بجائے پیچھے دھکیل رہے ہیں، ہم 50 لاکھ گھر اور 1 کروڑ نوکریوں کے وعدے عمران خان کو بھولنے نہیں دیں گے۔خورشید شاہ نے کہا کہ صدرِ کے لئے پیپلزپارٹی نیایسا نام دیا ہے جو پاکستان کے لیے اثاثہ ثابت ہوگا، ان پر کوئی الزام نہیں اور (ن)لیگ نے بھی ان کے نام پرکوئی اعتراض نہیں کیا بلکہ طریقے کارپراعتراضات کیے گئے جسے ہم بھی تسلیم کرتے ہیں، پی ٹی آئی کو بھی چاہیئے کہ وہ اعتزاز احسن کی حمایت کرے۔



کالم



Rich Dad — Poor Dad


وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…

چانس

آپ مورگن فری مین کی کہانی بھی سنیے‘ یہ ہالی ووڈ…

جنرل عاصم منیر کی ہارڈ سٹیٹ

میں جوں ہی سڑک کی دوسری سائیڈ پر پہنچا‘ مجھے…

فنگر پرنٹس کی کہانی۔۔ محسن نقوی کے لیے

میرے والد انتقال سے قبل اپنے گائوں میں 17 کنال…