منگل‬‮ ، 22 اپریل‬‮ 2025 

تحریک پاکستان کے سرگرم کارکن اور قائد اعظم کے ساتھی سید احمد سعید کرمانی95سال کی عمر میں چل بسے

datetime 26  اگست‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور(اے این این ) تحریک پاکستان کے کارکن، بزرگ مسلم لیگی، قائد اعظم کے ساتھی سید احمد سعید کرمانی ایڈووکیٹ انتقال کر گئے۔ مرحوم کی عمر 95 سال تھی۔ مرحوم طویل عرصہ سے علیل تھے۔ سابق وزیر ، سفیر اور لاہور ہائی کورٹ بار کے صدر بھی رہے۔ مرحوم سینیٹر ڈاکٹر آصف کرمانی کے والد تھے۔احمد سعید کرمانی کے بیٹے آصف کرمانی نے ایک بیان جاری کیا۔

جس میں انہوں نے اپنے والد کی وفات کے بارے میں آگاہ کیا۔ سینیٹر آصف کرمانی نے اپنے بیان میں بتایا کہ ان کے والد طویل علالت کے بعد 26 اگست کی صبح انتقال کرگئے۔احمد سعید کرمانی مسلم لیگ کے مرکزی رہنما تھے اور بانی پاکستان قائدِ اعظم محمد علی جناح کے معاون بھی تھے۔وہ ایوب خان کے دور میں 7سال تک وفاقی وزیر رہے ۔اس کے علاوہ1970کی دہائی میں مصر میں پاکستان کے سفیر کے طور پر بھی فرائض انجام دئیے ۔وہ اسی دہائی میں لاہور ہائی کورٹ بار کے صدر سمیت کئی اہم عہدوں پر فائز رہے ۔معروف وکیل 1960 کی دہائی میں مسلم لیگ کے صدر کے عہدے پر بھی اپنی خدمات انجام دیں، بعدِ ازاں انہوں نے نواز شریف کی قیادت میں پاکستان مسلم لیگ (ن) میں شمولیت اختیار کرلی تھی۔احمد سعید کرمانی 1957 میں سپریم کورٹ آف پاکستان کے وکیل بنے اور اپنی ریٹائرمنٹ تک یہاں خدمات انجام دیں۔ دریں اثنا ممبر آزاد جموں و کشمیر قانون ساز اسمبلی و سجادہ نشین درگاہ بساہاں شریف پیر علی رضا بخاری اپنا دورہ حویلی مختصر کر کے سید احمد سعید کرمانی کے نماز جنازہ میں شرکت کے لئے لاہور روانہ ہو گئے۔ لاہور روانگی سے قبل اپنی گفتگو میں پیر علی رضا بخاری نے تحریک پاکستان کے عظیم کارکن سید احمد سعید کرمانی ایڈووکیٹ مرحوم کی تحریک پاکستان کے لئے پیش کی گئی قربانیوں کو زبردست خراج پیش کیا اور کہا کہ ان کی رحلت سے پاکستان ایک عظیم محب وطن سے محروم ہو گیا اور ان کی وفات سے پیدا ہونے والا خلا دیر تک پر نہیں ہو سکے گا۔



کالم



Rich Dad — Poor Dad


وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…

چانس

آپ مورگن فری مین کی کہانی بھی سنیے‘ یہ ہالی ووڈ…

جنرل عاصم منیر کی ہارڈ سٹیٹ

میں جوں ہی سڑک کی دوسری سائیڈ پر پہنچا‘ مجھے…

فنگر پرنٹس کی کہانی۔۔ محسن نقوی کے لیے

میرے والد انتقال سے قبل اپنے گائوں میں 17 کنال…