پشاور(سی پی پی)خیبرپختونخوا کابینہ کوحتمی شکل دیدی گئی، ابتدائی طورپر 10 رکنی کابینہ کاآج حلف اٹھانیکا امکان ہے، سابق کابینہ کے 8 ارکان بھی وزرا میں شامل کر لیے گئے۔صوبہ خیبرپختونخوا کی کابینہ فائنل ہو گئی، شہرام ترکئی، عاطف خان، اشتیاق ارمڑ، تیمورجھگڑا، سلطان خان، ضیااللہ بنگش، اکبرایوب
ڈاکٹرامجد شامل ہوں گے، پہلے مرحلے میں 2 مشیربھی کابینہ کاحصہ ہوں گے، پہلی بارمنتخب ہونیوالوں کو مشیراورمعاون خصوصی بنانے کا فیصلہ کیا گیا ہے، ۔ 10 رکنی کابینہ متوقع طور پر آج حلف اٹھائے گی۔ کس وزیر کو کون سی وزارت دینی ہے، قلمدان دینے کا فیصلہ وزیراعظم عمران خان خود کریں گے۔