منگل‬‮ ، 22 اپریل‬‮ 2025 

آزادی پاک و ہند کے ہیرو، خاکسار تحریک کے بانی علامہ عنایت اللہ مشرقی کی آج 55ویں برسی ،انکے کارنامے پڑھ کر آپ دنگ رہ جائینگے

datetime 26  اگست‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

جہانیاں(آن لائن) آزادی پاک و ہند کے ہیرو، خاکسار تحریک کے بانی علامہ عنایت اللہ مشرقی کی55ویں برسی آج منائی جائے گی۔ملک بھر کے مختلف شہروں میں مسلم لیگ اور دیگر جماعتوں کی جانب سے تقریبات کا اہتمام کیا جائے گا جس میں علامہ عنایت اللہ مشرقی کی تحریک آزادی کیلئے پیش کی گئی شاندار خدمات کو خراج عقیدت پیش کیا جائے گا ۔ علامہ عنایت اللہ مشرقی نے صرف

اٹھارہ برس کی عمر میں ایم اے ریاضی اوّل پوزیشن سے پاس کرکے دنیا کو حیرت میں ڈال دیا ،عالم اسلام کے اس فرزند نے کیمبرج یونیورسٹی سے انتہائی امتیازی پوزیشن سے اعلیٰ تعلیم حاصل کرکے دنیا بھر کے طالب علموں کو حیرت زدہ کر دیا، علامہ عنایت اللہ مشرقی ایک بلند پایہ ادیب،دانشور،خطیب،فلسفی اور مؤرخ تھے انہوں نے1931ء میں خاکسار تحریک کی بنیاد رکھی انہوں قرآن پاک کی تفسیر لکھی۔انہوں نے اپنی شہرہ آفاق کتاب تذکرہ میں قوموں کے اجتماعی مو ت و حیات اور تسخیر کائنات کا پروگرام پیش کیا جس کی بنا پر انہیں نوبل پرائز کیلئے بھی نامزد کیا گیا تھا جس کیلئے شرط یہ رکھی گئی تھی کہ اس کتاب کو اردو کے بجائے کسی یورپی زبان میں ترجمہ کرکے پیش کی جائے لیکن انہوں نے نوبل پرائز لینے سے انکار کر دیا۔انہوں نے مصر میں مسئلہ خلافت پر عالم اسلام کی عظیم ہستیوں کی کانفرنس سے اپنا پر مغز صدارتی خطاب کیا جس پر انہیں علامہ مشرقی کا خطاب عطاء کیا گیا۔علامہ عنایت اللہ مشرقی نے سب سے پہلے کشمیر بزور شمشیر کا نعرہ بلند کیا اور عملی جہاد میں بھی حصہ لیا۔علامہ عنایت اللہ مشرقی 27اگست1963ء کو انتقال کر گئے تھے ان کے جنازے میں دس لاکھ کے قریب لوگوں نے شرکت کی انہیں اچھرہ لاہور میں سپردخاک کیا گیا تھا۔

موضوعات:



کالم



Rich Dad — Poor Dad


وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…

چانس

آپ مورگن فری مین کی کہانی بھی سنیے‘ یہ ہالی ووڈ…

جنرل عاصم منیر کی ہارڈ سٹیٹ

میں جوں ہی سڑک کی دوسری سائیڈ پر پہنچا‘ مجھے…

فنگر پرنٹس کی کہانی۔۔ محسن نقوی کے لیے

میرے والد انتقال سے قبل اپنے گائوں میں 17 کنال…