بدھ‬‮ ، 30 جولائی‬‮ 2025 

امریکی وزیرخارجہ کے جھوٹے بیان کو جھوٹ کیوں کہا؟بھارتی حکومت کو پاکستان کے بیان پر وضاحت کیوں دینا پڑ گئی؟ پیپلزپارٹی کی تحریک انصاف پر شدید تنقید،بڑے سوال اُٹھادیئے

datetime 26  اگست‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی (این این آئی)سنیٹر میاں رضا ربانی نے کہا ہے کہ انتہائی تشویشناک بات ہے کہ نئی حکومت وزارت خارجہ سنبھالنے کے ایک ہی ہفتہ کے اندر دو متنازع ایشوز میں گھر گئی پہلے تو بھارتی وزیراعظم کے ساتھ گفتگو کو غلط رنگ دیا گیا اور پھر امریکہ کے سیکریٹری آف اسٹیٹ کے ساتھ بات چیت کو بھی متنازع بنادیا گیا ہے۔بڑی افسوسناک بات ہے کہ بھارتی حکومت کو پاکستان کے پاک بھارت مذاکرات والے بیان پر وضاحت دینا پڑی۔

اپنے بیان میں رضا ربانی نے کہا کہ نئی حکومت کی جانب سے بھارت کے ساتھ مذاکرات میں جلدبازی کوئی اچھا تاثر نہیں پیدا کرتی کیونکہ پاکستان کا پہلے سے ایک واضح موقف ہے کہ وہ بھارت کے ساتھ تمام معاملات بشمول کشمیر کے مسئلے پر مذاکرات کے لئے عملی بات چیت کا خواہشمند ہے اور اس کا ایجنڈا صرف دہشتگردی تک محدود نہیں ہونا چاہیے۔امریکی سیکریٹری آف اسٹیٹ کے ساتھ معاملات متنازعہ بنانا بھی غیر ضروری ہے۔ اور امریکہ کی ڈو مور کے مطالبے کو پاکستان کی عوام اور پارلیمان مسترد کرتے ہیں۔ امریکہ کہ جانب سے ڈو مور کہنا، باوجود اس کے کہ اس جنگ میں پاکستان کو قیمتی انسانی جانوں، سیاسی و معاشی عدم استحکام کا سب سے زیادہ نقصان اٹھانا پڑا ہے، انتہائی غیر سنجیدہ ہے۔وزیر خارجہ کا بیان جس میں انہوں نے کہا کہ ہمیں امریکی توقعات کو اور اسے ہماری ضروریات کو سمجھنا پڑے گا میں سے غلامی کی بو آرہی ہے اور یہ تاثر ملتا ہے کہ پاکستان ایک کلائنٹ اسٹیٹ ہے جسے پاکستان کی عوام اور پارلیمان مسترد کرتے ہیں اور پاک امریکہ تعلقات کے معاملے کو آنے والے سنیٹ اجلاس میں اٹھایا جائے گا۔



کالم



ماں کی محبت کے 4800 سال


آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…