منگل‬‮ ، 22 اپریل‬‮ 2025 

پنجاب کی نئی صوبائی کابینہ کی حلف برداری،چوہدری پرویز الٰہی ارکان سے حلف لیں گے،کون کون شامل ہے؟ نام سامنے آگئے

datetime 25  اگست‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور (آئی این پی) پنجاب کی نئی صوبائی کابینہ پیر کی شام لاہور میں گورنر ہاؤس میں حلف اٹھائے گی،وزیراعلیٰ سردار عثمان بزدار اور معاشرے کے مختلف طبقات سے تعلق رکھنے والی ممتاز شخصیات تقریب میں شرکت کریں گی۔تفصیلات کے مطابق پنجاب کے قائم مقام گورنر چوہدری پرویز الٰہی نئی کابینہ کے ارکان سے حلف لیں گے۔گذشتہ روز عمران خان سے وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کی ملاقات ہوئی تھی، ملاقات میں عمران خان نے پنجاب پولیس کلچر کو تبدیل کرنے اور کفایت شعاری اپنانے پر زور دیا.

اس موقع پر وزیراعلیٰ پنجاب نے عمران خان کے اعتماد پر ان کا شکریہ ادا کیا تھا۔ملاقات میں پنجاب میں حکومت سازی پر مشاورت مکمل کی گئی تھی، ذرائع کے مطابق عبدالعلیم خان اور محمود الرشید میں سے ایک کو سینئر وزیر بنایا جائے گا جبکہ عبدالعلیم خان، محمود الرشید، میاں اسلم اقبال، یاسمین راشد کے وزیر بننے کا امکان ہے۔ڈاکٹر مراد راس، جہانزیب، اجمل چیمہ، فیصل جبوانہ، تیمور بھٹی، حافظ عمار یاسر، راجہ یاسر ہمایوں کو بھی وزیر بنائے جانے کا امکان ہے،ٹوبہ ٹیک سنگھ سے آشفہ ریاض، رحیم یار خان سے ہاشم جواں بخت کے نام فائنل کرلیے گئے جبکہ راولپنڈی سے راجہ بشارت، ڈی جی خان سے محسن لغاری کو وزیر بنائے جانے کا امکان ہے، فیاض الحسن چوہان کو وزیر اطلاعات بنایا جاسکتا ہے۔ پنجاب کی نئی صوبائی کابینہ پیر کی شام لاہور میں گورنر ہاؤس میں حلف اٹھائے گی،وزیراعلیٰ سردار عثمان بزدار اور معاشرے کے مختلف طبقات سے تعلق رکھنے والی ممتاز شخصیات تقریب میں شرکت کریں گی۔تفصیلات کے مطابق پنجاب کے قائم مقام گورنر چوہدری پرویز الٰہی نئی کابینہ کے ارکان سے حلف لیں گے۔گذشتہ روز عمران خان سے وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کی ملاقات ہوئی تھی، ملاقات میں عمران خان نے پنجاب پولیس کلچر کو تبدیل کرنے اور کفایت شعاری اپنانے پر زور دیا



کالم



Rich Dad — Poor Dad


وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…

چانس

آپ مورگن فری مین کی کہانی بھی سنیے‘ یہ ہالی ووڈ…

جنرل عاصم منیر کی ہارڈ سٹیٹ

میں جوں ہی سڑک کی دوسری سائیڈ پر پہنچا‘ مجھے…

فنگر پرنٹس کی کہانی۔۔ محسن نقوی کے لیے

میرے والد انتقال سے قبل اپنے گائوں میں 17 کنال…