اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)شیخ رشید احمد نے وفاقی وزیرریلوے کا قلمدان سنبھال لیا ۔انہیں وزارت ریلوے میں پاکستان ریلوے کے بارے میں بریفنگ دی گئی ۔شیخ رشید نے کہا کہ پاکستان ریلوے میں کوئی سیاسی مداخلت برادشت نہیں کی جائیگی ۔وفاقی وزیر ریلوے نے کہا کہ ریلوے کو جدت پسندی سے تبدیل کیا جاسکتا ہے اور مال برادر ٹرینوں کی تعداد دُگنا کرنے کے لئے بھی ہدایات دیں ۔وزیر ریلوے مزید واضح کیا کہ کیرج فیکٹری اسلام آباد کو بہتر بنایا جائے گا ۔
مالی خسارے کی پشت پر موجود تمام وجوہات کا تفصیلی جائزہ لیا جا ئے گا ۔مزید انہوں نے رسا لپورلوکو موٹو فیکٹری ،خراب لوکوموٹویز اور کوئٹہ۔ تفتان سیکشن کے بارے میں وضاحت مانگی لی ۔مزید براں پاکستان ریلوے کو سرمایہ کاری کے لیے راہیں ہموار کرنے بھی ضرورت ہے وزیر ریلوے شیخ رشید احمد نے واضح کیا کہ پاکستان ریلوے میں ہر سطح پر بدعنوانی کا خاتمہ کیا جائیگا ۔ وزیر ریلوے نے سکھر ڈویژن کو اولین ترجیح قرار دیا۔