امریکا(مانیٹرنگ ڈیسک) شادی کے بعد شوہر اور بیوی میں کبھی کبھار جھگڑا ہونا تو معمول کا حصہ ہے تاہم اگر ایسا اکثر ہو تو بیمار ہونے کا خطرہ بڑھ جاتا ہے۔ امریکہ کی اوہائیو اسٹیٹ یونیورسٹی کی تحقیق میں دریافت کیا گیا ہے کہ اگر لڑائی جھگڑا روزمرہ کا معمول بن جائے تو جوڑوں کے معدے میں ایسی تبدیلیاں آسکتی ہیں جو ورم اور امراض کا باعث بن سکتی ہیں۔اس تحقیق کے دوران 43 جوڑوں کا جائزہ لیا گیا۔نتائج سے معلوم ہوا کہ ایسے میاں بیوی جن میں
ایک دوسرے کے خلاف زیادہ غصہ پایا جاتا ہے، ان میں ایسے بیکٹریا کیسطح زیادہ ہوتی ہے جو معدے کے امراض کا خطرہ بڑھاتے ہیں، جبکہ ایسے جوڑوں میں جسمانی ورم بھی زیادہ ہوتا ہے۔ اس سے قبل طبی تحقیقی رپورٹس میں بتایا گیا تھا کہ میاں بیوی کی لڑائیاں ورم سے متعلق امراض کا خطرہ بڑھاتی ہیں، جیسے ڈپریشن، امراض قلب اور ذیابیطس، مگر یہ واضح نہیں کہ ایسا کیوں ہوتا ہے۔ اس لئے اگر آپ شادی شدہ ہیں تو لڑائی جھگڑوں سے پرہیز کریں۔