پیر‬‮ ، 15 ستمبر‬‮ 2025 

وفاقی کابینہ میں کون کون شامل ہو گا؟ تحریک انصاف کب اعلان کرے گی ،شفقت محمود نے تفصیلات سے آگاہ کر دیا

datetime 17  اگست‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد ( آن لائن)تحریک انصاف کے رہنما شفقت محمود نے کہاہے کہ وفاقی کابینہ کا اعلان دوتین روز میں ہوجائے گا ، عمران خان وزیر اعظم ہاؤس میں نہیں رہیں گے۔نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے شفقت محمود نے کہا کہ عمران خان وزیر اعظم ہاؤس میں نہیں رہیں گے۔بڑی بڑی سرکاری جائیدادوں پر ایک کمیشن بنایا جائے گا جس میں ملک بھر سے ماہرین لئے جائیں گے اور وہ بیٹھ کر سٹڈی کریں گے او ر پھر مشورہ دیں گے کہ ان کے جائیدادوں کا کیا کرنا چاہئے ؟

انہوں نے کہا کہ یہ بات مسلمہ ہے کہ گورنر ہاؤسز میں گورنرز نہیں رہیں گے۔ عمران شاہ کے حوالے سے سوال پر انہوں نے کہاکہ جو بھی قانون کی خلاف ورزی کرے گا اس کا دفاع نہیں کیا جائے گا۔ عمران شاہ کو شوکاز نوٹس دیدیا گیا ہے اور اس کا جواب آنے پر کارروائی ہوگی۔ انہوں نے کہا کہ ہم پر یہ ذمہ داری عام شہری سے بڑھ کر عائد ہوتی ہے کہ ہم کوئی ایسی چیز نہ مانگیں جو عام شہریوں کو میسر نہیں ہے۔ وفاقی کابینہ کا اعلان دو تین دن میں ہو جائے گا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



Self Sabotage


ایلوڈ کیپ چوج (Eliud Kipchoge) کینیا میں پیدا ہوا‘ اللہ…

انجن ڈرائیور

رینڈی پاش (Randy Pausch) کارنیگی میلن یونیورسٹی میں…

اگر یہ مسلمان ہیں تو پھر

حضرت بہائوالدین نقش بندیؒ اپنے گائوں کی گلیوں…

Inattentional Blindness

کرسٹن آٹھ سال کا بچہ تھا‘ وہ پارک کے بینچ پر اداس…

پروفیسر غنی جاوید(پارٹ ٹو)

پروفیسر غنی جاوید کے ساتھ میرا عجیب سا تعلق تھا‘…

پروفیسر غنی جاوید

’’اوئے انچارج صاحب اوپر دیکھو‘‘ آواز بھاری…

سنت یہ بھی ہے

ربیع الاول کا مہینہ شروع ہو چکا ہے‘ اس مہینے…

سپنچ پارکس

کوپن ہیگن میں بارش شروع ہوئی اور پھر اس نے رکنے…

ریکوڈک

’’تمہارا حلق سونے کی کان ہے لیکن تم سڑک پر بھیک…

خوشی کا پہلا میوزیم

ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…

اور پھر سب کھڑے ہو گئے

خاتون ایوارڈ لے کر پلٹی تو ہال میں موجود دو خواتین…