اسلام آباد(آئی این پی )پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کی زیر صدارت بنی گالہ میں مشاورتی اجلاس ہوا جس میں اسپیکر اور ڈپٹی اسپیکر کے انتخاب پر تبادلہ خیال کیا گیا ، اجلاس میں وفاقی کابینہ کے ناموں سمیت اہم امور پر مشاورت کی گئی ، جہانگیر ترین نے قومی اسمبلی کے آزاد اراکین سے رابطوں پر بھی عمران خان کو بریفنگ دی ۔ منگل کو پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کی زیر صدارت بنی گالہ میں مشاورتی اجلاس ہوا۔اجلاس میں نعیم الحق، جہانگیر ترین ،
اسد عمر ، عامر کیانی سمیت دیگر رہنماؤں نے شرکت کی ۔ اجلاس میں اسپیکر اور ڈپٹی اسپیکر کے انتخاب پر تبادلہ خیال اور وفاقی کابینہ کے ناموں سمیت اہم امور پر مشاورت کی گئی ۔ جہانگیر ترین نے عمران خان کو آزاد ارکان سے رابطوں پر بھی بریفنگ دی اور 13میں سے 9ارکان قومی اسمبلی پی ٹی آئی میں شامل ہوئے جبکہ آزاد ارکان علی نوازشاہ ، اسلم بھوتانی پی ٹی آئی امیدواروں کو ووٹ دیں گے اور بریفنگ میں یہ بھی کہا گیا کہ محسن داوڑ اور علی وزیر بھی حمایت کریں گے ۔ (ن م)