اتوار‬‮ ، 27 جولائی‬‮ 2025 

عمران خان کے پاس بہت تھوڑا وقت رہ گیا، صرف ایک سال بعد دوبارہ الیکشن کا انعقاد ہو گا کیونکہ۔۔۔! معروف صحافی کے حیرت انگیز انکشافات، بڑا دعویٰ کر دیا

datetime 12  اگست‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) معروف صحافی محمد مالک نے ایک نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں کہا کہ عمران خان کے پاس ٹائم کتنا ہے تو صحافی کاشف عباسی نے کہا کہ مجھے ایک سال بعد الیکشن نظر آ رہے ہیں، کاشف عباسی نے کہا کہ مجھے عام انتخابات ہوتے ہوئے نظر آ رہے ہیں۔ کاشف عباسی نے کہا کہ عمران خان صاحب کو سوچنا چاہیے کہ ان کے پاس صرف چھ مہینے ہیں، چھ مہینوں میں انہیں پرفارمنس دینا ہو گی، عمران خان چھ سات مہینے میں ایسا ماحول بنا دیں کہ

ہر بندہ کھڑا ہو کر کہے کہ یہ بندہ حکومت چلانا چاہتا ہے لیکن اسے حکومت چلانے نہیں دی جا رہی۔اس موقع پر محمد مالک نے کہاکہ زرداری صاحب کے پاس سندھ ہے جو وہ چاہتے تھے، پاکستان مسلم لیگ (ن) پنجاب میں بڑی مضبوط پوزیشن میں ہے، شہباز شریف کے پاس بھی ایک مضبوط پوزیشن ہے، کیا یہ دونوں چھ مہینے بعد اپنے کمفرٹ زون کو چھیڑنا چاہیں گے اتنا خراب کر دیں گے کہ ان کے ہاتھ سے سندھ بھی جا سکتا ہو اور یہ اس سے بھی نیچے جا سکتے ہوں تو یہ ڈسٹربنس کیوں پیدا کریں گے، اس کا جواب دیتے ہوئے صحافی کاشف عباسی نے کہا کہ پیپلز پارٹی شاید ڈسٹربنس پیدا نہ کرنا چاہے لیکن مسلم لیگ (ن) کے پاس اور کیا آپشن ہے، مسلم لیگ (ن) مرجرائز ہو گئی مرکز میں بھی اور باہر بھی، لیڈر شپ جیل میں پڑی ہے، جیل کی لیڈر شپ کا چھ مہینے یا سال کا جو پولیٹیکل ویژن ہے وہ بالکل مختلف ہے باہر بیٹھی ہوئی لیڈر شپ سے۔ کاشف عباسی نے کہا کہ شہباز شریف کو پتہ چلا کہ اس الیکشن میں تو ان کے پاس کچھ نہیں رہا، لیڈر شپ جو ساری تھی وہ اس وقت میاں نواز شریف اور مریم نواز کے پاس ہے، انہوں نے کہا کہ جیل میں بیٹھی ہوئی لیڈر شپ کیا چاہے گی، کیا وہ چاہے گی کہ پانچ سال عمران خان حکومت کرے، کاشف عباسی نے کہا کہ مسلم لیگ (ن) کی اکثریت اس وقت شہباز شریف کی طرف نہیں بلکہ میاں نواز شریف کی طرف دیکھ رہی ہے۔



کالم



سچا اور کھرا انقلابی لیڈر


باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…