اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک )پاکستان تحریک انصاف کے رہنما نعیم الحق اور میڈیا سیل کے سربراہ افتخار درانی میں تلخ کلامی ، افتخار درانی بنی گالا سے چلے گئے ۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے رہنما نعیم الحق اور میڈیا سیل کے سربراہ افتخار درانی کے درمیان شدید تلخ کلامی اور لڑائی کی خبر نے ہر کسی کو چونکا دیا ہے۔ قومی اخبار کی رپورٹ کے سوشل میڈیا پر ایک اخبار کٹنگ کا سکرین شاٹ تیزی کیساتھ وائرل ہورہا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ نعیم الحق اور پی ٹی آئی میڈیا سیل کے
سربراہ افتخار درانی میں شدید تلخ کلامی اور لڑائی ہوئی ہے۔ سوشل میڈیا پر وائرل ہونیوالے تراشے کی رپورٹ کے مطابق نعیم الحق اور افتخار درانی کے درمیان تلخ کلامی اور لڑائی اس وقت ہوئی جب نعیم الحق نے پی ٹی آئی میڈیا سیل کے سربراہ افتخار درانی کی سرزنش کرتے ہوئے ان سے کہا کہ ” آپ باہر بتاتے پھرتے ہیں کہ میں وزیر اور میری بیوی پیمرا کی چیئرمین آر ہی ہے ۔“ رپورٹ کے مطابق نعیم الحق نے رپورٹرز کی شکایت پر افتخار درانی کو خوب کھری کھری سنائی ۔