اتوار‬‮ ، 05 اپریل‬‮ 2026 

ووٹ کی رازداری کیوں ظاہر کی؟ الیکشن کمیشن نے عمران خان کیخلاف نوٹس پر فیصلہ سنا دیا اسلام آباد سے بڑی خبر آگئی

datetime 10  اگست‬‮  2018 |

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)الیکشن کمیشن نے ووٹ کی رازداری ظاہر کرنے سے متعلق کیس میں عمران خان کی معافی قبول کرتے ہوئے جاری نوٹس واپس لے لیا۔ تفصیلات کے مطابق عام انتخابات 2018میں عمران خان نے حلقہ این اے 53اسلام آباد کے ایک پولنگ سٹیشن میں پولنگ بوتھ کے پیچھے جا کر مہر لگانے کے بجائے میڈیا کے سامنے ہی بیلٹ پیپر پر مہر لگائی تھی

جس کا الیکشن کمیشن آف پاکستان نے نوٹس لے لیا تھا۔ الیکشن کمیشن آف پاکستان میں آج چیف الیکشن کمشنر سردار رضا کی سربراہی میں 4 رکنی بینچ نے آج عمران خان کے خلاف ووٹ کی رازدری ظاہر کرنے سے متعلق کیس کی سماعت کی۔سماعت کے دوران عمران خان کے وکیل بابر اعوان نے اپنے مؤکل کا دستخط شدہ معافی نامہ اور بیان حلفی جمع کرایا جس میں الیکشن کمیشن سے نوٹس واپس لینے کی استدعا کی گئی تھی۔بیان حلفی میں چیئرمین تحریک انصاف کی جانب سے کہا گیا کہ ‘میں تمام رولز پر عمل کرتا ہوا ووٹ ڈالنے اندر اکیلا گیا تھا، تاہم رش کے باعث پردے کی اسکرین گرگئی تھی، جب میں نے پولنگ اسٹاف سے پوچھا کہ ووٹ کہاں ڈالوں تو اسٹاف نےکہا کہ ٹیبل پر ہی بیلٹ پیپر رکھ کر کاسٹ کردیں۔جواب میں مزید کہا گیا کہ ‘ٹیبل کے اطراف مہر لگاتے وقت میڈیا اکٹھا تھا، میڈیا نے میری مرضی یا اجازت کے بغیر تصاویر اور فوٹیج بنائی، میں نے جان بوجھ کر ووٹ کی رازداری ظاہر نہیں کی اور اس میں میرا کوئی کردار نہیں تھا، لہٰذا اپنے اس غیر ارادی اقدام پر الیکشن کمیشن سے غیر مشروط معافی مانگتا ہوں۔الیکشن کمیشن نے عمران خان کی جانب سے بیان حلفی اور حلف نامہ دینے کے بعد کیس کا فیصلہ محفوظ کرلیا، جو کچھ دیر بعد سنایا گیا۔الیکشن کمیشن کے ممبر سندھ، خیبرپختونخوا اور بلوچستان نے نوٹس واپس لینے کی رائے دی۔واضح رہے کہ گزشتہ روز الیکشن کمیشن نے ووٹ کی رزاداری ظاہر کرنے پر وکیل بابر اعوان کا تحریری جواب مسترد کرتے ہوئے عمران خان سے آج دستخط شدہ معافی نامہ اور بیان حلفی طلب کیا تھا۔الیکشن کمیشن آف پاکستان نے این اے 53 اسلام آباد سے عمران خان کی کامیابی کا نوٹیفکیشن جاری کرنے کا حکم بھی دے دیا ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



مشہد میں دو دن (آخری حصہ)


ہم اس کے بعد حرم امام رضاؒ کی طرف نکل گئے‘ حضرت…

مشہد میں دو دن

ایران کے سفر کی پہلی تحریک حسین باقری تھے‘ یہ…

ایران کیا تھا اور کیا ہو گیا

پیارے قارئین: ایران محض ایک ملک نہیں ہے یہ پہلی…

ایران کے لیے واحد آپشن

بوروڈینو (Borodino) ماسکو سے ایک سو تیس کلو میٹر دور…

ہیکل سلیمانی

اللہ تعالیٰ کا حضرت دائود ؑ پر خصوصی کرم تھا‘…

مذہب کی جنگ(آخری حصہ)

اسرائیل میں میرا ایک دوست رہتا ہے‘ عمویل مطات‘…

مذہب کی جنگ(پانچواں حصہ)

برطانیہ نے دوسری جنگ عظیم کے بعد دنیا میں دو خطے…

مذہب کی جنگ(چوتھا حصہ)

یہودیوں اور مسلمانوں کے درمیان اختلاف واقعہ…

مذہب کی جنگ(تیسرا حصہ)

بخت نصر نے 586 قبل مسیح میں یروشلم پر حملہ کر کے…

مذہب کی جنگ(دوسرا حصہ)

بنی اسرائیل نے فلسطین واپسی کے بعد یہودا قبیلے…

مذہب کی جنگ

رچرڈ نکسن امریکا کے 37ویں صدر تھے‘ یہ بھی ڈونلڈ…