کراچی (این این آئی)این اے 243 پر ضمنی انتخاب کے لیے ایم کیو ایم پاکستان کی رابطہ کمیٹی نے ڈاکٹرفاروق ستار، خواجہ سہیل منصور اور علی رضا عابدی کے ناموں پر غور شروع کردیاہے۔کراچی میں عمران خان کی جیتی ہوئی نشست این اے 243 پر ضمنی انتخاب کے لیے ایم کیوایم پاکستان نے غوروفکر شروع کردیاہے۔ذرائع کے مطابق رابطہ کمیٹی کے اجلاس میں ضمنی انتخاب میں
امیدوار کے نام پر غور کیا گیا، اجلاس میں این اے 243 کے امیدوار کے لیے فاروق ستار، خواجہ سہیل منصور اور علی رضا عابدی کے نام سامنے آئے ہیں۔یادر رہے کہ این اے 243 پر ایم کیوایم کے امیدوار علی رضا عابدی کو تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان نے شکست دی تھی تاہم وہ انتخابات میں جیتے گئے 5 میں سے 4 حلقوں سے دستبردار ہوجائیں گے۔