راولپنڈی(مانیٹرنگ ڈیسک) انسداد منشیات کی عدالت نے مسلم لیگ (ن) کے رہنما حنیف عباسی کو ایفی ڈرین کیس میں نااہل قرار دیدیا جس کے بعد وہ الیکشن کی دوڑ سے باہر ہو گئے ہیں ۔نجی ٹی وی کے مطابق راولپنڈی کی انسداد منشیات کی عدالت کے جج سردار محمد اکرم خان کی سربراہی میں کیس کی سماعت ہوئی جس میں حنیف عباسی کے وکیل تنویر اقبال دلائل دئیے۔ عدالت نے
تنویر اقبال کو دن بارہ بجے تک دلائل مکمل کرنے کی ہدایت کی تھی۔گزشتہ روز حنیف عباسی کے وکیل نے دلائل کے لیے مزید وقت کی درخواست بھی کی تھی جس کو عدالت نے مسترد کردیا۔یاد رہے کہ اسلام آباد ہائیکورٹ کی جانب سے پہلے ہی انسداد منشیات کی عدالت کو حنیف عباسی کے خلاف ایفیڈرین کیس کا فیصلہ 21 جولائی کو سنانے کا حکم دے رکھا تھا۔