جمعہ‬‮ ، 04 جولائی‬‮ 2025 

میڈیا کے ذریعے یہ بتانا چاہتا ہوں کہ۔۔ نرگس پر تشدد اور سر عام بال اور بھنویں مونڈھنےکا معاملہ ان کائونٹر سپیشلسٹ عابد باکسر نے سنسنی خیز حقیقت اُگل دی

datetime 21  جولائی  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد( مانیٹرنگ ڈیسک) شہباز شریف کے حکم پر مبینہ جعلی پولیس مقابلوں اور پاکستان کی نامور سٹیج اداکارہ نرگس پر تشدد اور اس کے بال مونڈھنے کے واقعہ سے مشہور ہونیوالے عابد باکسر نے نرگس اور اس کے گھر والوں سے معافی مانگ لی، کیا انہوں نے حقیقت میں نرگس کے بال مونڈھے تھے ؟ نجی ٹی وی پروگرام میں حقیقت سامنے لے آئے۔

تفصیلات کے مطابق شہباز شریف کے حکم پر مبینہ جعلی پولیس مقابلوں اور پاکستان کی نامور سٹیج اداکارہ نرگس پر تشدد اور اس کے بال مونڈھنے کے واقعہ سے مشہور ہونیوالے عابد باکسر نے نرگس اور اس کے گھر والوں سے معافی مانگ لی ہے۔ نجی ٹی وی پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے عابد باکسر کا کہنا تھا کہ میرے اوپر الزام تھا کہ نرگس پر تشدد کیا اور اسکے بال مونڈھ دیئے۔ اس کے دو پہلو ہیں، ایک قانونی پہلواور ایک اخلاقی۔ قانونی پہلو یہ ہے کہ نرگس کی جانب سے مجھ پر پہلے زیادتی اور تشدد کا پرچہ درج کروایا گیا لیکن بعد میں خود ہی عدالت میں جا کر نرگس نے بیان دیا کہ میں نے غلط فہمی کی بناء پر عابد باکسر پر الزامات لگائے اور ان پر پرچہ درج کروایا جو کہ میں واپس لیتی ہوں ۔ جس کی بنا پر مجھے بے گناہ کرار دے دیا گیا۔ اخلاقی طور پر میں میڈیا کی وساطت سے نرگس سے، ان کے اہلخانہ سے، ان کے ساتھ مسلک لوگوں سے اور اپنے خاندان کے تمام افراد سے معافی مانگتا ہوں ، کیونکہ میری وجہ سے سب کی دل آزاری ہوئی۔ واضح رہے کہ عابد باکسر پر پولیس مقابلوں کیساتھ شوبز کی خواتین کے ساتھ روابطہ اور قبضہ مافیا کا ساتھ دینے کے الزامات لگتے رہےہیں۔واضح رہے کہ عابد باکسر کے تشدد کے بعد نرگس کی بال مونڈھے تصاویر میڈیا کی زینت بھی بنی تھیں جبکہ نرگس کے والد نے عابد باکسر پر الزام عائد کیا تھا کہ انہوں نے ان کی چھوٹی بیٹی دیدار کے بھی گھر میں ڈکیتی کروائی تھی۔ اس موقع پر نرگس نے عابد باکسر پر سنگین الزامات عائد کرتے ہوئے ان پر بلیک میلنگ اور بھتہ لینے کا الزام بھی عائد کیا تھا۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وائے می ناٹ


میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…