پیر‬‮ ، 17 مارچ‬‮ 2025 

سابق وزیراعظم نوازشریف نے اڈیالہ جیل میں کیا کام کروانے کا فیصلہ کر لیا ، قیدی خوشی سے نہال

datetime 20  جولائی  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

راولپنڈی(این این آئی) سابق وزیراعظم نوازشریف نے اڈیالہ جیل میں فلاحی کام کروانے کا فیصلہ کرلیا۔میڈیارپورٹ کے مطابق راولپنڈی کی اڈیالہ جیل میں قید سابق وزیراعظم میاں نوازشریف نے اڈیالہ جیل میں فلاحی کام کروانے کا فیصلہ کیا ہے. اس حوالے سے انہوں نے جیل انتظامیہ سے بات چیت بھی کی اوراپنے

ذاتی اسٹاف کو جیل میں فلاحی کاموں کا ٹاسک فوری مکمل کرنے کی ہدایت کردی۔ نوازشریف نے جیل انتظامیہ سے جیل میں موجود جرمانہ ادا نہ کرسکنے والوں کی فہرست طلب کرلی جس کے بعد وہ اپنی جیب سے پیسے ادا کرکے قیدیوں کو رہائی دلوائیں گے۔ سابق وزیراعظم نے جیل انتظامیہ سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ وہ جیل میں پانی کے لیے بورنگ کروائیں گے اور جس قیدی بیرک کے باہرشیڈ نہیں ہے وہ بھی تیار کروائیں گے۔ڈپٹی سپریٹنڈنٹ جیل نے نواز شریف کے اسٹاف کو تفصیلات فراہم کردیں۔ جیل ذرائع نے بتایا کہ جرمانے کی عدم ادائیگی پر جیل میں بند غریب قیدیوں کی فہرست تیار کی جارہی ہے ٗاگر نواز شریف قیدیوں کا جرمانہ ادا کریں گے تو بہت سے قیدیوں کو رہائی مل جائے گی۔واضح رہے کہ احتساب عدالت سے ایون فیلڈ ریفرنس میں سزا یافتہ نواز شریف کو دس سال قید، ان کی صاحبزادی مریم نوازکوسات سال اورداماد کیپٹن (ر) صفدرکو ایک سال کی سزا سنائی گئی ہے۔ نواز شریف اور مریم نواز کو اڈیالہ جیل میں ایک ہفتہ ہوگیا ہے، سیکیورٹی خدشات کے پیش نظرمریم نواز کوسہالہ ریسٹ ہاؤس منتقل کرنے کا فیصلہ گیا تھا تاہم مریم نواز نے تاحال سہالہ ریسٹ ہاؤس منتقل ہونے پررضامندی نہیں دی ۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



اچھی زندگی


’’چلیں آپ بیڈ پر لیٹ جائیں‘ انجیکشن کا وقت ہو…

سنبھلنے کے علاوہ

’’میں خانہ کعبہ کے سامنے کھڑا تھا اور وہ مجھے…

ہم سیاحت کیسے بڑھا سکتے ہیں؟

میرے پاس چند دن قبل ازبکستان کے سفیر اپنے سٹاف…

تیسری عالمی جنگ تیار(دوسرا حصہ)

ولادی میر زیلنسکی کی بدتمیزی کی دوسری وجہ اس…

تیسری عالمی جنگ تیار

سرونٹ آف دی پیپل کا پہلا سیزن 2015ء میں یوکرائن…

آپ کی تھوڑی سی مہربانی

اسٹیوجابز کے نام سے آپ واقف ہیں ‘ دنیا میں جہاں…

وزیراعظم

میں نے زندگی میں اس سے مہنگا کپڑا نہیں دیکھا تھا‘…

نارمل ملک

حکیم بابر میرے پرانے دوست ہیں‘ میرے ایک بزرگ…

وہ بے چاری بھوک سے مر گئی

آپ اگر اسلام آباد لاہور موٹروے سے چکوال انٹرچینج…

ازبکستان (مجموعی طور پر)

ازبکستان کے لوگ معاشی لحاظ سے غریب ہیں‘ کرنسی…

بخارا کا آدھا چاند

رات بارہ بجے بخارا کے آسمان پر آدھا چاند ٹنکا…