بدھ‬‮ ، 23 جولائی‬‮ 2025 

پرویز خٹک نے پیپلز پارٹی کو نہیں پورے عوام کو گالی دی،داعش فیصلہ کر رہی ہے کون انتخابی مہم چلائے گا اور کون نہیں،سابق وزیر داخلہ کا دعویٰ

datetime 18  جولائی  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (نیوز ڈیسک) پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنماء سابق وزیر داخلہ سینیٹر رحمن ملک نے کہا ہے کہ داعش فیصلہ کر رہی ہے کہ کون انتخابی مہم چلائے گا اور کون نہیں، بلاول کو پشاور میں جلسے سے روکا جارہاہے،

پرویز خٹک نے پیپلز پارٹی کو نہیں پورے عوام کو گالی دی۔ میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے سابق وزیر داخلہ نے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف کے رہنماء پرویز خٹک نے جس طرح کی زبان پیپلز پارٹی کیخلاف استعمال کی ہے وہ قابل مذمت ہے۔ انہوں نے کہا کہ معلوم نہیں کہ پرویز خٹک کی کیا مجبوری تھی اور وہ کس موڈ میں تھے۔ رحمن ملک نے کہا کہ پرویز خٹک نے پیپلز پارٹی کو نہیں پورے عوام کو گالی دی ہے جس کی جتنی مذمت کی جائے کم ہے۔ انہوں نے کہا کہ داعش فیصلہ کررہی ہے کہ کون انتخابی مہم چلائے گا اور کون نہیں۔ رحمن ملک کے مطابق بلاول بھٹو اور پیپلز پارٹی کو داعش کی جانب سے کہا جارہا ہے کہ آپ جلسہ نہیں کرسکتے۔ انہوں نے کہا کہ بلاول بھٹو کو پشاور میں جلسہ کرنے سے روکا جارہا ہے۔ ہمارے مخالف وہاں انتخابی مہم چلا رہے ہیں ۔ پیپلز پارٹی کے امیدواروں کو ملنے والی دھمکیوں کے حوالے سے رحمن ملک نے کہا کہ الیکشن کمیشن اس معاملے کی انکوائری کررہا ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وہ دن دور نہیں


پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…