لاہور (انٹرنیشنل پریس ایجنسی،آن لائن) مسلم لیگ( ن) نے نواز شریف کی صاحبزادی مریم نواز کی میڈیا ٹیم کو عملی طور پر غیر فعال کرکے رہنماﺅں کو سخت بیان بازی سے روک دیا۔ مسلم لیگ نون اور مریم نوازمیڈیا سیل کے وجود سے انکار کرتی رہی ہیں ۔تاہم ذرائع کا کہنا ہے کہ مریم نوازکی سرپرستی میں نہ صرف پاکستان بلکہ دوبئی اور برطانیہ میں بھی سوشل میڈیا سیل کام کررہے تھے۔ایک اطلاع کے مطابق مسلم لیگ نون نے انتخابی مہم میں” میڈیا مینجمنٹ “ کے لیے5ارب روپے کا بجٹ رکھا تھا
اور نون لیگی میڈیا سیل کے لیے نامور صحافیوں‘کالم نگاروں‘اینکرزاور رپورٹرز کی خدمات حاصل کی گئی تھیں-تاہم شہباز شریف نے مریم نواز کی میڈیا ٹیم کوعملی طورپرغیرفعال کردیا ہے، جس کے بعد مریم نواز کی قریبی سیاسی شخصیات بھی میڈیا ٹیم سے لاتعلق ہوگئے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ مریم اورنگزیب سمیت کئی شخصیات کوسخت بیان بازی سے روک دیا گیا، مریم اورنگزیب نے ووٹ کی عزت کے بجائے ترقیاتی کاموں کا بیانیہ اپنالیا ہے۔