جمعرات‬‮ ، 04 ستمبر‬‮ 2025 

فن لینڈمیں ٹرمپ پیوٹن ملاقات کے دوران فلسطینی صحافی کو زبردستی کانفرنس سے نکال دیا گیا کیونکہ۔۔ وڈیو وائرل ہو گئی

datetime 17  جولائی  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ہیلنسکی(آئی این پی) فن لینڈ میں گذشتہ روز ٹرمپ پیوٹن ملاقات میں فلسطینی صحافی سے بد سلوکی کی گئی اور انہیں زبردستی کانفرنس سے باہر نکال دیا گیا، لحسینی کی ٹرمپ ۔ پوتین ملاقات پر زبردستی نکالے جانے کی فوٹیج سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی،

فلسطینی صحافی کو نیوکلئیرہتھیاروں پر پابندی کے معاہدے کی طرفہ توجہ دلوانے پر نکالا گیا۔ بین الاقوامی ذرائع ابلاغ کے مطابق گذشتہ روز فن لینڈ کے دارالحکومت ھلسنکی میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور ان کے روسی ہم منصب ولادی میر پوتین نے پہلی باضابطہ ملاقات کی۔ اس موقع پر ایک فلسطینی نژاد امریکی صحافی کو پریس کانفرنس کی کوریج سے محروم کرتے ہوئے اسے زبردستی باہر نکال دیا گیا کیونکہ اس نے اپنے ہاتھ میں ایک کاغذ پر Nuclear weapon Ban Treaty لکھ رکھا تھا۔ دونوں عالمی لیڈروں کی ملاقات میں توہین آمیز سلوک کا سامنا کرنے والے صحافی سام الحسینی کا تعلق شمالی فلسطین کے مشرقی شہر الجلیل سے ہے۔الحسینی کی ٹرمپ ۔ پوتین ملاقات سے زبردستی نکالے جانے کی ایک فوٹیج بھی سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ کانفرنس ہال کی انتظامیہ اور فلسطینی صحافی کے درمیان پہلے بھی تلخ کلامی ہوئی تھی اور انتظامیہ نے اسے ہال سے نکل جانے کو کہا تھا۔وائیٹ ہاس کے نامہ نگار جیم کوسٹا کا کہناہے کہ فلسطینی صحافی کو اس لیے ہال سے نکالا گیا کیونکہ اس نے ہاتھ میں ایک کاغذ پر نیوکلیر ہتھیاروں پر پابندی کے معاہدے کی طرف توجہ دلانے کی کوشش کی تھی۔صحافی سام الحسینی کا اصل نام اسامہ الحسینی ہے۔ وہ پانچ سال کی عمر میں اپنے خاندان کے ہمراہ امریکا ہجرت کرآیا تھا۔ 1984 میں اس نے امریکی شہریت حاصل کرلی۔ ھلسنکی کانفرنس میں وہ ہفت روزہ جریدے The Nation کے نامہ نگار کے طورپر شریک تھا۔ جریدے نے اسے کانفرنس سے نکالے جانے کی شدید مذمت کی ہے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



Inattentional Blindness


کرسٹن آٹھ سال کا بچہ تھا‘ وہ پارک کے بینچ پر اداس…

پروفیسر غنی جاوید(پارٹ ٹو)

پروفیسر غنی جاوید کے ساتھ میرا عجیب سا تعلق تھا‘…

پروفیسر غنی جاوید

’’اوئے انچارج صاحب اوپر دیکھو‘‘ آواز بھاری…

سنت یہ بھی ہے

ربیع الاول کا مہینہ شروع ہو چکا ہے‘ اس مہینے…

سپنچ پارکس

کوپن ہیگن میں بارش شروع ہوئی اور پھر اس نے رکنے…

ریکوڈک

’’تمہارا حلق سونے کی کان ہے لیکن تم سڑک پر بھیک…

خوشی کا پہلا میوزیم

ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…

اور پھر سب کھڑے ہو گئے

خاتون ایوارڈ لے کر پلٹی تو ہال میں موجود دو خواتین…

وین لو۔۔ژی تھرون

وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…

شیلا کے ساتھ دو گھنٹے

شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…

بابا جی سرکار کا بیٹا

حافظ صاحب کے ساتھ میرا تعارف چھ سال کی عمر میں…