راولپنڈی(نیوزڈیسک)مریم نواز نے جیل سے پہلا ٹویٹ کردیا، تفصیلات کے مطابق سابق وزیراعظم نوازشریف کی بیٹی مریم نواز نے مبینہ طورپر اڈیالہ جیل سے اپنا پہلا پیغام ٹویٹ کی صورت میں جاری کردیا ہے ، مریم نواز کا یہ پیغام فیض احمد فیض کے اشعار پر مبنی ہے ،
سابق وزیراعظم کی صاحبزادی مریم نواز اڈیالہ جیل میں ہیں تاہم ان کے ٹویٹر اکاو¿نٹ سے پارٹی کارکنوں اور مداحوں کیلئےفیض احمد فیض کے اشعار پر مبنی پیغام جاری کیا گیا ہے۔ ”جس دھج سے کوئی مقتل میں گیا، وہ شان سلامت رہتی ہے یہ جان تو آنی جانی ہے، اس جاں کی تو کوئی بات نہیں یہ بازی عشق کی بازی ہے، جو چاہو لگا دو ڈر کیسا گر جیت گئے تو کیا کہنا، ہارے بھی تو بازی مات نہیں“ واضح رہے کہ ایون فیلڈ ریفرنس کیس میں سابق وزیراعظم نواز شریف کو 10 سال قید جبکہ ان کی بیٹی مریم نواز کو 7 سال قید کی سزا سنائی گئی تھی، دونوں کو لندن سے وطن واپسی پر 13 جولائی کو گرفتار کرکے اڈیالہ جیل منتقل کیاگیا تھا ،جیل میں قیدیوں کو انٹرنیٹ اور موبائل ڈیوائسس استعمال کرنے کی اجازت نہیں پھر مریم نواز نے کیسے ٹویٹ کردیا یہ ابھی تک واضح نہیں ہوسکا ،مریم نواز کے ٹویٹر پیغام کے آخر میں ووٹ کو عزت دو کا ہیش ٹیگ بھی استعمال کیا گیا ہے۔مریم اڈیالہ جیل میں قید ہیں تاہم یہ ابھی واضح نہیں کہ ٹویٹ انہوں نے خود کیا یا باہر سے کسی سے کروایا ہے۔