ہفتہ‬‮ ، 19 جولائی‬‮ 2025 

سوئٹزرلینڈ کی ریاست نے عوامی مقامات پر نقاب کرنے پر پابندی لگادی

datetime 25  ‬‮نومبر‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ہیلسنکی(نیوزڈیسک) فرانس کے بعد اب سوئٹزر لینڈ میں بھی مسلمان خواتین کے نقاب کرنے پر پابندی عائد کر دی گئی ہے جس کی خلاف ورزی کی صورت میں بھاری جرمانہ بھی ادا کرنا پڑے گا۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق یورپ کے مختلف ممالک میں حالیہ دنوں میں ہونے والے حملوں کے پیش نظر سوئٹزرلینڈ کی ریاست ٹیکینو کی پارلیمنٹ نے ایک قانون منظور کیا ہے جس کے تحت عوامی مقامات پر خواتین نقاب نہیں پہن سکیں گی جب کہ خلاف ورزی کی صورت میں ساڑھے 6 ہزار برطانوی پاؤنڈ جرمانہ ادا کرنا پڑے گا۔ ٹیکینو سوئٹزرلینڈ کے جنوب میں واقع اطالوی زبان بولنے والوں کی ریاست ہے جہاں نئے قانون کے تحت عوامی مقامات، ریسٹورنٹس، بلڈنگز اور گاڑی کے اندر بھی یہ پابندی ہوگی جب کہ ریاست میں آنے والے سیاحوں پر بھی یہ قانون لاگو ہوگا۔ مقامی میڈیا کے مطابق اس قانون کے لیے عوامی ریفرنڈم کرایا گیا تھا جس میں دو تہائی ووٹرز نے پابندی کے حق میں ووٹ دیا جس کے بعد پارلیمنٹ نے اس قانون کو منظور کیا۔ انسانی حقوق کی عالمی تنظیم ایمنسٹی انٹرنیشنل نے ریفرنڈم کے دن کو انسانی حقوق کے لیے بلیک ڈے قرار دیا تھ جب کہ اس سے قبل فرانس میں بھی اسی قسم کا قانون منظور کیا جاچکا ہے جہاں 2010 میں ایک قانون کے تحت چہرے کا نقاب کرنے پر پابندی عائد کردی گئی تھی ، اس قانون کو یورپیئن کورٹ آف ہیومن رائٹس میں چیلنج کیا تھا تاہم یورپی عدالت نے بھی اس قانون کے خلاف درخواست گزاروں کے اعتراضات مسترد کردیئے تھے۔ واضح رہے کہ سوئٹزرلینڈ میں 40 ہزار سے زائد مسلمان آباد ہیں جو کہ آبادی کا 5 فیصد ہیں جب کہ اس سے قبل سوئس پارلیمنٹ نے پورے ملک میں برقعہ پہننے پر پابندی لگانے کا مطالبہ مسترد کردیا تھا۔
2

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



حقیقتیں(دوسرا حصہ)


کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…