ہفتہ‬‮ ، 15 مارچ‬‮ 2025 

تیل کی قیمتوں میں اتارچڑھاﺅ،بن لادن کمپنی نے بڑافیصلہ کرلیا،پاکستانیوں سمیت ہزاروں افراد کے بے روزگارہونے کاخدشہ

datetime 25  ‬‮نومبر‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ریاض (نیوزڈیسک)عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں میں مسلسل کمی کے باعث سعودی عرب کے تعمیراتی شعبے میں روزگار محدود ہورہا ہے،تیل کی قیمتوں میں اتارچڑھاﺅ،بن لادن کمپنی نے بڑافیصلہ کرلیا،پاکستانیوں سمیت ہزاروں افراد کے بے روزگارہونے کاخدشہ . لیکن سعودی بن لادن تعمیراتی کمپنی نے اس سلسلے میں بہت بڑا فیصلہ کرلیا ہے، جس کے نتیجے میں ہزاروں غیر ملکیوں کا روزگار بری طرح متاثر ہوگا۔ نیوز سائٹ عریبین بزنس ڈاٹ کام کے مطابق مشرق وسطیٰ کی سب سے بڑی تعمیراتی کمپنیوں میں شمار ہونے والی بن لادن کمپنی نے تقریباً 15 ہزار ملازمین کو فارغ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ نیوز سائٹ نے خبر رساں ایجنسیوں اور ذرائع کے حوالے سے بتایا ہے کہ فارغ کئے جانے والے 15ہزار ملازمین سے کچھ کا روزگار تو فوری طور پر ختم ہوجائے گا جبکہ کچھ کو عارضی طور پر جدہ میں جاری ایک ائیرپورٹ کے تعمیراتی پراجیکٹ پر منتقل کیا جائے گا۔تجزیہ کاروں کے مطابق بن لادن کمپنی کا اقدام غیر ملکی ملازمین کے لئے خصوصاً تعمیراتی شعبے میں محدود ہوتے مواقع کی ایک مثال ہے اور اس شعبے میں دیگر کئی کمپنیاں بھی آنے والے دنوں میں ایسے ہی فیصلے کرنے پر مجبور ہوں گے۔ واضح رہے کہ مسجد الحرام میں کرین گرنے کا سانحہ پیش آنے کے بعد سعودی رائل کورٹ نے بن لادن گروپ کو نئے کنٹریکٹ دینے پر فی الحال پابندی عائد کر رکھی ہے، جو اس کے انتہائی بڑے حالیہ اقدام کی ایک وجہ قرار دی جارہی ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



سنبھلنے کے علاوہ


’’میں خانہ کعبہ کے سامنے کھڑا تھا اور وہ مجھے…

ہم سیاحت کیسے بڑھا سکتے ہیں؟

میرے پاس چند دن قبل ازبکستان کے سفیر اپنے سٹاف…

تیسری عالمی جنگ تیار(دوسرا حصہ)

ولادی میر زیلنسکی کی بدتمیزی کی دوسری وجہ اس…

تیسری عالمی جنگ تیار

سرونٹ آف دی پیپل کا پہلا سیزن 2015ء میں یوکرائن…

آپ کی تھوڑی سی مہربانی

اسٹیوجابز کے نام سے آپ واقف ہیں ‘ دنیا میں جہاں…

وزیراعظم

میں نے زندگی میں اس سے مہنگا کپڑا نہیں دیکھا تھا‘…

نارمل ملک

حکیم بابر میرے پرانے دوست ہیں‘ میرے ایک بزرگ…

وہ بے چاری بھوک سے مر گئی

آپ اگر اسلام آباد لاہور موٹروے سے چکوال انٹرچینج…

ازبکستان (مجموعی طور پر)

ازبکستان کے لوگ معاشی لحاظ سے غریب ہیں‘ کرنسی…

بخارا کا آدھا چاند

رات بارہ بجے بخارا کے آسمان پر آدھا چاند ٹنکا…

سمرقند

ازبکستان کے پاس اگر کچھ نہ ہوتا تو بھی اس کی شہرت‘…