اسلام آباد(نیوزڈیسک)وزیر اعظم میاں محمد نواز شریف نے وفاق کے تمام ترقیاتی فنڈز فوری طور پر جاری کرنے کا حکم دے دیا۔ان کا کہنا ہے کہ رواں مالی سال کے تمام ترقیاتی فنڈز جاری کیے جائیں۔ وزیر اعظم کی زیر صدارت ترقیاتی فنڈز کے حوالے سے اعلیٰ سطح کا اجلاس ہوا جس میں ترقیاتی فنڈز کے اجراءپر بات چیت کی گئی ہے ۔اس موقع پر وزیر اعظم نے حکم دیا کہ ترقیاتی فنڈز حکومت کی مدت ختم ہونے سے پہلے جاری کیے جائیں ۔انہوں نے وزارت خزانہ اور وزارت منصوبہ بندی و اصلاحات کو ہدایت کی کہ فنڈز کے استعمال کی حکمت عملی جلد سے جلد بنائی جائے ۔نواز شریف نے کہا کہ وزارتیں مل کر کام کر یں اور فنڈ کا شفاف استعمال یقینی بنائیں۔فنڈ کی کمی کے باعث کسی منصوبے یاپروگرام کی رفتار میں کمی نہ آئے۔