اسلام آباد(نیوزڈیسک) سابق وزیر پیٹرولیم ڈاکٹر عاصم اور سندھ کے وزیر بلدیات شرجیل میمن کا نام ای سی ایل میں ڈال دیا گیاہے۔ تفصیلات کے مطابق پیپلز پارٹی سے تعلق رکھنے والے سابق وزیر پیٹرولیم ڈاکٹر عاصم کا نام ای سی ایل میں ڈال دیا گیا ہے۔ اس حوالے سے وفاقی وزارت داخلہ کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ ڈاکٹر عاصم کا نام نیب کی سفارش پر نئے قوائد کی روشنی میں ای سی ایل میں ڈالا گیا ہے۔ جبکہ سندھ کے وزیر بلدیات شرجیل میمن کا نام بھی نیب کی درخواست پر ای سی ایل میں ڈال دیا گیا ہے۔