لاہور(نیوزڈیسک) الیکشن کمیشن کے فیصلے کے بعد این اے 118سے مسلم لیگ (ن) کے کامیاب قرار دیئے جانے والے امیدوار ملک ریاض کی رہائش گاہ پر مبارکباد دینے والوں کا تانتا بندھا رہا ۔ تفصیلات کے مطابق ملک ریاض کی کامیابی کی خبر نشر ہونے کے بعد ان کے عزیز و اقارب اور دوست احباب نے رہائشگاہ پر پہنچ کر مبارکباد دی ۔جب کہ مسلم لیگ (ن) کے مرکزی رہنماﺅں کی جانب سے بھی این اے 118کی وکٹ بچانے پر ٹیلوفونک مبارک باد کے پیغامات موصول ہوتے رہے۔ملک ریاض کی رہاشگاہ پر جشن کا سماع رات دیر گئے تک چلتا رہا مٹھائیاں بانٹی گئیں اور مبارکباد دینے کے لئے آنے والوں پر پھولوں کی پتیاں بھی نچھاور کی گئیں۔