سرینگر (نیوزڈیسک) بھارتی انتہاءپسند تنظیم وشوا ہندو پریشد کے کارکنوں نے کشمیری رکن اسمبلی انجینئر رشید پر حملہ کرکے انھیں شدید زخمی کر دیا ہے۔اس سے قبل گزشتہ ماہ بھی انتہا پسندوں نے انجینئر رشید پر حملہ کرکے ان منہ پر سیاہی پھینک دی تھی اور ان پر تشدد بھی کیا گیا تھا۔ مقبوضہ کشمیر کے مسلمان رکن اسمبلی انجینئر رشید پریس کانفرنس کے بعد ہال سے باہر آرہے تھے کہ گیٹ پر انتہا پسندوں نے حملہ کر دیا۔ اس موقع پر پولیس خاموش تماشائی بنی رہی۔ جب انتہاءپسند حملے کےلئے آگے بڑھے تو ان کو نہ روکا گیا۔ صحافیوں نے آگے بڑھ کر انجینئر رشید کو بچایا اور ہال کے اندر لے گئے ¾بیف پارٹی کا اہتمام کرنے پر انجینئر رشید پر سیاہی پھینکی گئی تھی۔