اسلام آباد(نیوزڈیسک) موٹروے پولیس نے کل کے روز کیلئے ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کرنے والوں کا چالان نہ کرنے کا اعلان کردیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان موٹروے کے قیام کو کل 16 برس کا عرصہ مکمل ہوجائے گا۔ اس موقع پر ڈی جی موٹروے پولیس کی جانب سے اہم بیان سامنے آیا ہے۔ ڈی جی موٹروے پولیس کی جانب سے اعلان کیا گیا ہے کہ نے کل کے روز کیلئے موٹروے پولیس پر ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کرنے والوں کا چالان نہیں کیا جائے گا۔ ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کرنے والوں کو صرف وارننگ دے کر چھوڑ دیا جائے گا۔