اسلام آباد(نیوزڈیسک) وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں بلدیاتی الیکشن 30نومبرکوہونگے ۔جس میں پاکستان مسلم لیگ(ن) ،تحریک انصاف ،جماعت اسلامی اوردیگرقومی جماعتیں اورآزادگروپ ان بلدیاتی انتخابات میں حصہ لے رہے ہیں ۔اسلام آبادمیں ہونے والے انتخابات کے باعث اسلام آباد انتظامیہ نے 30نومبرکوتعطیل کااعلان کردیاہے جبکہ اس سے قبل ان انتخابات کے موقع پر62پولنگ سٹیشنز کوحساس قراردیاجاچکاہے جہاں پرفوج تعینات کی جائے گی ۔جبکہ ہفتہ اوراتوارکی چھٹیوں کے بعد اسلام آباد میں 30نومبرکوہونے والی چھٹیوں کی تعداد تین ہوجائے گی جس پراسلام آباد کے سرکاری دفاتراوربعض نجی دفاترمیں کام کرنے والے ملازمین ایک بارپھرتین چھٹیاں کریں گے ۔