پشاور(نیوزڈیسک)خیبر پختونخوا کے سیاسی قائدین آج سے افغانستان کا دو روزہ دورہ کریں گے،پاک افغان کشیدگی سمیت دیگر امور پر تبادلہ خیال کیا جائے گا ۔ذرائع کے مطابق افغانستان جانیوالے وفد میں اے این پی کے سربراہ اسفندیارولی خان،پختونخوا ملی عوامی پارٹی کے سربراہ محمود خان اچکزئی ،قومی وطن پارٹی کے سربراہ آفتاب شیر پاﺅ اور سکندر شیرپاﺅ ،اے این پی کے افرسیاب خٹک سمیت افضل خان لالا کا بیٹا بھی افغانستان جانے والے وفد میں شامل ہیں ،ذرائع کے مطابق دورہ افغان صدر اشرف غنی کی دعوت پر کیا جا رہا ہے ،دورے کے دوران پاک افغان امور پر بھی تبادلہ خیال کیا جائے گا جبکہ پاک افغان کشیدگی کم کرنے کے حوالے سے بھی بات چیت کی جائے گی۔