استنبول(نیوزڈیسک)وفاقی وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ بھارت کی جارحیت کا دفاع کرنے کی مکمل صلاحیت ہے ,مودی جس انتہاپسندانہ سوچ کےساتھ اوپرگئے اسی طرح زمین پرآرہے ہیں۔میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ داعش کے خلاف ترکی اور روس آپس میں لڑے ، تو فائدہ دہشت گردی کو ہو گا۔وفاقی وزیر دفاع نے کہاکہ اگر بھارت کی نیت صاف ہو تو پاکستان پرخلوص تعلقات کاخواہاں ہے، گزشتہ سالوں میں بھارت نے خود ماحول خراب کیا اورفاصلے بڑھائے،امن کے لئے جو کوشش کی جاسکتی ہیں کرنی چاہیں۔ انہوں نے کہا کہ روس کی طرف سے ترکی کی فضائی حدود کی خلاف ورزی کے معاملہ پر دونوں ممالک کے تحفظات و معاملات بات چیت کے ذریعہ حل ہوسکتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کو ثالثی کےلئے پیش کش کی گئی تو دونوں ممالک کے درمیان معاملات کے حل کےلئے کردار ادا کرے گا۔ وفاقی وزیر نے کہا کہ روس کے ساتھ دو سالوں سے اچھے تعلقات ہیں لیکن ترکی کے ساتھ برادر اسلامی ملک کی طرح مثالی تعلقات ہیں ۔ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ پاکستان نے خطہ میں امن کےلئے بہت کوششیں کیں لیکن بھارت کی قیادت نے مذاکرات کے ماحول کو خراب کیا اب وقت آگیا ہے کہ بھارت کی طرف سے کشیدگی کو ختم ہونا چاہئے اور امن ہی واحد راستہ ہے، دونوں مملک کے تعلقات کو بہتر بنانے کا وفاقی وزیر نے کہا کہ مذاکرات کےلئے نیک نیتی لازمی ہے۔