اسلام آباد(نیوزڈیسک)جمعیت علماءاسلام(ف)کے سربراہ کشمیر کمیٹی کے چیئرمین مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ کشمیر کے معاملے پر بھارت کا رویہ جارحانہ ہے .کھیل کا سیاست سے کوئی تعلق نہیں ۔ بدھ کو پارلیمنٹ ہاﺅس کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ کشمیر کے معاملے پر بھارت کا رویہ جارحانہ ہے ۔ جب سے بھارتی وزیراعظم مودی کی حکومت آئی ہے ان کے عزائم انتہا پسندانہ ہیں اور کمشیر کے معاملے پر بھی بھارت کا رویہ جارحانہ ہے ۔بھارتی وزیراعظم کو خود بھارت میں زبردست قسم کی اپوزیشن کا سامنا ہے .وہ وقت کے ساتھ ساتھ تنہا ہوتے جارہے ہیں۔ بھارت میں کرکٹ سیریز کے حوالے سے انہوں نے کہا کہ کھیل کا سیاست سے کوئی تعلق نہیں ۔آصف زرداری کی احتساب عدالت سے بریت کے حوالے سے ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ قومی احتساب بیورو کی بنیاد انتقام پر رکھی گئی میں شروع سے اس ادارے کے حق میں نہیں۔