لاہور(نیوزڈیسک)تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان یوتھ کنونشن کے دوران کارکنوں کی بدنظمی اور شور شرابے پر غصے میں آگئے ،ڈانٹ ڈپٹ اور تقریب سے چلے جانے کی دھمکی کے باوجود نوجوان کارکن خاموش نہ ہوئے ۔عمران خان گزشتہ روز یوتھ کنونشن سے خطاب کرنے کیلئے ڈائس پر آئے تو نوجوان کارکنوں نے پرجوش انداز میں نعرے بازی شروع کر دی اور بعد ازاں یہ شور کی صورت اختیار کر گئی ۔عمران خان اور دیگر رہنما نوجوان کارکنوں کو خاموش کرانے کی کوشش کرتے تھے لیکن ناکام رہے ۔ اس موقع پر عمران خان نے شور کرنے والے کارکنوں کو باہر نکالنے کی ہدایت کر دی ۔پی ٹی آئی کے سربراہ نے یہ اعلان بھی کیا کہ پانچ تک گنوں گا اور اگر خاموش نہ ہوئی تو یہاں سے چلا جاﺅں گا ۔ خاموشی ہو نے پر عمران خان نے کہا کہ آپ نوجوانوں نے 126روز کے دھرنے سے بھی کچھ نہیں سیکھا لگتا ہے ابھی عشق کے امتحان اور بھی ہیں۔ آپ کی مزید تربیت ہونا باقی ہے۔
” آپ نوجوانوں نے 126روز کے دھرنے سے بھی کچھ نہیں سیکھا ،آپ کی مزید تربیت ہونا باقی ہے“
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں