دبئی(نیوزڈیسک) قومی ٹیم کے سابق کپتان انضمام الحق نے کہا کہ حالیہ سالوں میں پاکستان کو ون ڈے سیریز میں اس لئے شکست ہوئی کہ یونس خان کی سلیکشن کو انا کا مسئلہ بنالیا گیا۔ یونس خان کے مسئلے پر سلیکٹرز اور ٹیم انتظامیہ کے اختلافات کو میڈیا میں لاکر ٹیم کی بدنامی کی گئی ، یونس خان ہر ایک کے اعصاب پر سوا ر رہا۔ یہ غیر ضروری سکینڈل بھی گورننس کی ناکامی ظاہر کرتا ہے۔ ایک بڑے کھلاڑی کے ساتھ پاکستان کرکٹ ٹیم انتظامیہ اور سلیکٹرز جو سلوک کیا وہ بھی غلط تھا۔ اسی تنازع کو میڈیا نے اچھالا اور اس کا اثر ٹیم پر پڑا اور ٹیم اوپر تلے ہارتی رہ