لاہور(نیوزڈیسک) چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے کہاہے کہ این اے 122سے ہمارے امیداور علیم خان این اے ایک سو بائیس کے حوالے سے پٹیشن دائر کرینگے-سیاسی جماعتوں اورکارکنوں کا ڈسپلن تاریخ بناتاہے، قوم ان رہنماو¿ں کی عزت کرتی ہے جو عوام سے پیارکرتے ہیں، خیبر پی کے میں کئی اداروں میں اصلاحات لائے ہیں، خیبرپی کے میں حکومت نے صوبے کے تمام بچوں کی ذمہ داری لی،لاہورمیں پی ٹی آئی یوتھ کنونشن کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ سندھ اورپنجاب پولیس کوسیاسی مقاصد کیلئےاستعمال کیاجارہاہے،خیبرپی کےمیں پولیس کوبہترکردیاہے،انسان عہدےبناتاہےعہدہ انسانوں کونہیں۔ عہدہ ملےتوذمہ داری بھی بڑھ جاتی ہے ، کامیابی منظم ہونےسےآئےگی،انہوں نے کہا کہ مغرب میں ادارےبہت مضبوط ہیں، ہمارےاندراچھےاوربرےکی تمیزختم ہوچکی ہے، مغرب میں انسانوں سےزیادہ جانوروں کےحقوق ہیں، پاکستان میں بچوں پرظلم کیاجاتاہے، اس موقع پر عمران خان کا کہنا تھا کہ علیم خان این اے ایک سو بائیس کے حوالے سے پٹیشن دائر کرینگے-