بدھ‬‮ ، 05 ‬‮نومبر‬‮ 2025 

اوورسیز پاکستانیوں کو ووٹ کا حق دینا ممکن نہیں, زاہد حامد

datetime 25  ‬‮نومبر‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (نیوزڈیسک) انتخابی اصلاحات کمیٹی کا کہنا ہے کہ اوورسیز پاکستانیوں کو ووٹ کا حق دینا ممکن نہیں جبکہ تحریک انصاف کے رکن اس بات پر بضد تھے کہ اوورسیز پاکستانیوں کو ووٹنگ کا حصہ بنایا جا سکتا ہے۔ اس حوالے سے وفاقی وزیر زاہد حامد کا کہنا تھا کہ اوورسیز پاکستانیوں کا ووٹ کاحق دینا فی الحال ممکن نہیں ہے۔ آئندہ عام انتخابات میں بائیو میٹرک سسٹم کا استعمال ممکن نہیں ہوگا آن لائن ووٹنگ کے لیے نادرا کا ڈیٹا چوری ہونے کا امکان ہے۔نادرا ایکٹ کے تحت ریکارڈ بنانے کے لیے قانونی رکاوٹیں بھی درپیش ہیں، لوکل گورنمنٹ سے متعلق معاملات بھی مجوزہ ترامیم میں شامل کئے جارہے ہیں۔آن لائن سسٹم کی بنیاد پر بیرون ملک پاکستانیوں کو حق رائے دینے کی مشق بھی ناکام ہو گئی ہے آن لائن ووٹنگ مشق کے لئے متحدہ عرب امارات سمیت مختلف ممالک میں مقیم 67 پاکستانیوں کا انتخاب کیا گیا مگر مشق کے دوران ووٹنگ کے مرحلہ پر سسٹم کنیکٹ ہی نہ ہو سکا۔ اسی طرح ملک میں آن لائن سسٹم کے تحت ووٹرز کی شناخت سے متعلق بھی سیکیورٹی کے مسائل ہیں تاہم سب کمیٹی نے 13 آئینی ترامیم کو حتمی شکل دے دی ہے۔ حتمی رپورٹ انتخابی اصلاحات پر پارلیمانی کمیٹی کو جلد بھجوا دی جائیں گی نادرا نے بائیو میٹرک سسٹم کی بنیاد پر عام انتخابات کے انعقاد پر بعض سیکیورٹی ایشوز سے آگاہ کیا ہے اس بارے میں14روز میں نادرا سے حتمی رپورٹ طلب کر لی ہے یہ بات وفاقی وزیر موسمیاتی تبدیلی و انتخابی اصلاحات پر سب کمیٹی کے کنونیئر زاہد حامد نے منگل کو کمیٹی کے اجلاس بعد صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے بتایا 70 لاکھ بیرون پاکستانیوں میں سب تو پڑھے لکھے نہیں وہ ای میل پر کیسے پول کر سکیں گے۔انہوں نے بتایا کہ حکومت نے بھی عام انتخابات کے لیے نگران حکومت کے قیام کی نئی سفارشات پر بیشتر کام کر لیا ہے الیکشن کمیشن اس معاملے پر بھی آئندہ اجلاس میں حتمی رپورٹ مانگی گئی ہے آئندہ اجلاس 10 دسمبر کو ہوگا۔



کالم



دنیا کا انوکھا علاج


نارمن کزنز (cousins) کے ساتھ 1964ء میں عجیب واقعہ پیش…

عدیل اکبرکو کیاکرناچاہیے تھا؟

میرا موبائل اکثر ہینگ ہو جاتا ہے‘ یہ چلتے چلتے…

خود کو ری سیٹ کریں

عدیل اکبر اسلام آباد پولیس میں ایس پی تھے‘ 2017ء…

بھکاریوں سے جان چھڑائیں

سینیٹرویسنتے سپین کے تاریخی شہر غرناطہ سے تعلق…

سیریس پاکستان

گائوں کے مولوی صاحب نے کسی چور کو مسجد میں پناہ…

کنفیوز پاکستان

افغانستان میں طالبان حکومت کا مقصد امن تھا‘…

آرتھرپائول

آرتھر پائول امریکن تھا‘ اکائونٹس‘ بجٹ اور آفس…

یونیورسٹی آف نبراسکا

افغان فطرتاً حملے کے ایکسپرٹ ہیں‘ یہ حملہ کریں…

افغانستان

لاہور میں میرے ایک دوست تھے‘ وہ افغانستان سے…

یہ ہے ڈونلڈ ٹرمپ

لیڈی اینا بل ہل کا تعلق امریکی ریاست جارجیا سے…

دنیا کا واحد اسلامی معاشرہ

میں نے چار اکتوبر کو اوساکا سے فوکوشیما جانا…