کراچی (نیوزڈیسک) سابق وزیراعلیٰ و گورنر سندھ سردار ممتاز علی خان بھٹو سے ان کی رہائش گاہ پر گزشتہ روز (ن) لیگ کے مختلف رہنماﺅں سے مختلف ملاقاتیں کیں۔ اس موقع پر انہوں نے مختلف سوالوں کے جواب دیتے ہوئے کہا کہ مخدوم امین فہیم کو بینظیر کی شہادت کے بعد ناصرف ملک کا وزیراعظم ہونا تھا بلکہ پیپلزپارٹی کی صدارت بھی ان کا حق تھا جو زرداری نے ایک جعلی وصیت نامے کے ذریعے چھین کر اپنے پاس رکھ لیا۔ حالانکہ وہ آئین کے آرٹیکل 62 اور 63 کے تحت کسی بھی عہدے کے قابل نہ تھے ان کا پور دور غیر آئینی اور غیر قانونی تھا۔ جس میں اس نے کئی جرم کئے اور میموگیٹ سکینڈل کا مقدمہ ریکارڈ پر موجود ہے۔