جمعرات‬‮ ، 17 جولائی‬‮ 2025 

خیبرپختونخوا، تحریک انصاف کی حکومت میں ڈینگی سے شرح اموات صفر ہوگئی

datetime 25  ‬‮نومبر‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(نیوزڈیسک) خیبر پختونخوا(کے پی کے) میں تحریک انصاف کو صوبائی حکومت ملنے کے بعد صو بے میں ڈینگی وائرس سے اموات کی شرح صفر ہوگئی، جبکہ متاثرہ مریضوں کی تعداد میں بھی بڑی حد تک کمی واقع ہوئی ہے۔ دوسری جانب پنجاب حکومت ڈینگی وائرس کی وباء کو کنٹرول کرنے کیلئے جدوجہد کررہی ہےاور رواں برس ڈینگی سے 7اموات ہوچکی ہیں، اسی عرصے کے دوران خیبرپختونخوا میں کوئی ہلاکت نہیں ہوئی۔روزنامہ جنگ کے صحافی وسیم عباسی کی رپورٹ کے مطابق ڈی جی ہیلتھ سروسز کے پی کے کی جانب سے فراہم کی جانیوالی مصدقہ معلومات کے مطابق 2013اس ضمن میں صوبے کیلئےانتہائی برا ثابت ہوا، جس میں ڈینگی کے 43مریض ہلاک ہوئے ۔ یہ وہ سال تھا جب صوبے میں تحریک انصاف کی حکومت آئی تھی۔ کے پی کے رائٹ ٹو انفارمیشن لاء کے تحت جاری کیے جانیوالے دستاویزات کے مطابق گزشتہ 2 سالوں میں ڈینگی وائرس سے کوئی مریض جان سے نہیں گیا۔ سرکاری دستاویزات کے مطابق 2013میں صوبے میں ڈینگی وائرس کے 11818کیسز رپورٹ ہوئے جبکہ 2014میں صرف 908افراد ڈینگی سے متاثر ہوئےاور رواں برس صوبے میں اب تک 2040افراد ڈینگی وائر س کا شکار ہوچکے ہیں۔ تاہم 2014اور2015میں صوبے میں ڈینگی وائرس سے کوئی موت واقع نہیں ہوئی۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



حقیقتیں(دوسرا حصہ)


کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…